ہمیں کہا گیا کشمیر میں 16سیٹیں دینگے 11ملیں-نبیل گبول کو شوکازنوٹس جاری


پیپلزپارٹی نے آزادکشمیر الیکشن سے متعلق بیان پر نبیل گبول کو شوکازنوٹس جاری کردیا۔ہفتے کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران نبیل گبول کے بیان سے متعلق پوچھے گئے سوال پر بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ فرحت اللہ بابر انہیں شوکاز نوٹس جاری کریں گے ۔ اس موقع پر فرحت اللہ بابر نے کہا کہ وہ یہ نوٹس جاری کر چکے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ایک انٹرویومیں پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے کہاتھا کہ ہمیں کہا گیا کشمیر میں 16سیٹیں دینگے 11ملیں۔ ہم پھر بھی اس میں ﷲ کا شکر ادا کرتے ہیں

https://jang.com.pk/news/963993?_ga=2.68796818.2041793818.1627618026-1726943472.1627618020