ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان نے روایتی سرنج کی رجسٹریشن کینسل کردی

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان نے روایتی سرنج کی رجسٹریشن کینسل کر دی۔ پرانے نظام کی سرنج ایک مریض سے دوسرے مریض پر استعمال کی جاسکتی تھی،ایڈز اور کورونا پھیلاؤ کو روکنےکیلئے ڈریپ نے اسے کینسل کیا۔ ڈریپ میڈیکل ڈیوائس سیکشن نے 21 فرمز کی 24 پروڈکٹس کی رجسٹریشن کینسل کی ہے، اب پاکستان میں بھی عالمی ادارہ صحت کی گائیڈ لائن کے مطابق صرف آٹو ڈیسبل ایک دفعہ استعمال والی سرنج کی مارکیٹ میں دستیاب ہوگی۔کمپنیوں کو 5 اگست تک عمل درآمدکے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں ۔

https://jang.com.pk/news/963990?_ga=2.38920608.2041793818.1627618026-1726943472.1627618020