صدف کنول کا ’شادی کے اصولوں‘ سے متعلق بیان وائرل

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول جوڑی صدف کنول اور شہروز سبزواری کی ازدواجی اصولوں سے متعلق گفتگو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

مقبول جوڑی حال ہی میں نجی ٹی وی چینل کے شو میں بطور مہمان شریک ہوئی اور ازدواجی اصولوں سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔

شہروز سبزواری کی بیٹی کے ہمراہ تصویر مقبول

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے صدف کنول نے کہا میرا ماننا ہے کہ آپ اپنے شوہر کو شوہر سمجھیں اور شوہر کا درجہ اوپر ہونا چاہیے کیوں کہ وہ آدمی ہے، بیوی کو کھلاتا ہے، بچوں کو سنبھالتا ہے، میں بھی اگرچہ کام کرتی ہوں لیکن شوہر کے مقابلے میں نہیں آسکتی۔

صدف کنول کا ’شادی کے اصولوں‘ سے متعلق بیان وائرل

صدف کنول نے کہا کہ بیوی ہونے کے ناطے مجھے شہروز کی ہر پسند ناپسند کا پتہ ہونا چاہئے، انہوں نے کہا کہ اب بہت فیمینزم اور لبرلز آگئے ہیں جنہوں نے اس خیال کو تبدیل کیا ہے لیکن میرے خیال میں فیمینزم یہی ہے کہ میں اپنے شوہر کا خیال رکھوں۔

ٹاپ ماڈل و اداکارہ کی جانب سے دیا گیا یہ بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے، صارفین کی جانب سے ملا جلا ردعمل دیکھنے میں آرہا ہے، کوئی اس بیان پر انہیں دلیر خاتون کہہ رہا ہے تو کسی نے تنقید کا نشانہ بنایا۔

شہروز نے صدف کو مسکراہٹ کی وجہ قرار دیدیا

سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر صدف کا نام سرفہرسٹ ٹرینڈز میں موجود ہے

صدف کنول کے بیان پر ہونے والے چند تبصرے یہاں شیئر کیے جارہے ہیں۔

خیال رہے کہ صدف کنول اور شہروز سبزواری گزشتہ برس رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، شہروز سبزواری کی یہ دوسری شادی ہے ان کی سابقہ اہلیہ سائرہ یوسف تھیں جن سے ان کی بیٹی بھی ہے۔
https://jang.com.pk/news/964138