ہم وزیراعلی بلوچستان جام کمال اور اسپورتس ڈپارٹمنٹ کی ال پاکستان وومن لیگ کے انعقاد کو سراہتے ہیں۔


ہم وزیراعلی بلوچستان جام کمال اور اسپورتس ڈپارٹمنٹ کی ال پاکستان وومن لیگ کے انعقاد کو سراہتے ہیں۔ حاجی حنیف حسین و استاد اصغر حسین صدر و سیکریٹری گوادر کرکٹ اکیڈمی گوادر۔ گوادر اکیڈمی اپنے نعرے ( Born to Develop the Skills ) پر عمل پیرا اور مہارت نکھار رہا ہے۔۔

محکمہ کھیل و امور نوجوانان بلوچستان کے زیر اہتمام
پہلا آل پاکستان وزیراعلی بلوچستان ڈائمنڈ جوبلی کوئٹہ گلیڈی ایٹر وویمن کرکٹ لیگ 2021 کامیابی کے ساتھ کوئٹہ میں جاری اس ٹورنامنٹ مین گوادر سے فاخرہ عبداللل اور ازرہ حبیب بمعہ سرپرست ذرگل حیدر اور کپٹن غنی اصف اعزبزی طور پر شریک ہین ان کو انٹرنیشنل کھلاڈیون کے ساتھ ایک اجھا ایکسپوزر ملے گا جو کہ ایک خوش اہیند عمل ہے۔۔ اس ٹورنامنٹ میں ٹوٹل پانچ ٹیمیں ہیں اور تقریبا 65 کھلاڑی شریک ہین


بلوچستان ضلع پشین سے تعلق رکھنے والی صائمہ ملک نے اپنی نمایاں کارکردگی سے داد وصول کی ہے ۔صائمہ نے ایک میچ میں پانچ وکٹیں لیں اور پلیر آف دی میچ فرار پاہے۔۔گوادر اکیڈمی کے صدر حاجی حنیف حسین نے میڈیا سے گفتکو کرتے ہوہے کہا کہ


وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان عالیانی وزیر کھیل و ثقافت عبدالخالق ہزارہ سیکریٹری اسپورٹس عمران گچکی ڈائریکٹر جنرل کھیل دُرا بلوچ اور ان کی پوری ٹیم بلوچستان میں کھیلوں کو فروغ دے رہے اور کھیل اور کھلاڑی کو عزت دے ر ہے ہین جس کے لیے انکی جتنی تعریف کی جاہے کم ہے۔ گوادر اکیڈمی کے سیکریٹری استاد اصغر حسین نے کہا
بلوچستان کا ٹیلنٹ روز بروز آگے آ رہا ہے اور محکمہ کھیل کا وہ سلوگن ایک حقیقت کے روپ میں سامنے آ رہا ہے جو کہ بنایا گیا تھا کہ
کھیلے گا بلوچستان
تو جیتے گا پاکستان۔

——————
DG -Sports -Durra- Baloch