مشہور بزنس لیڈر سراج قاسم تیلی کی کھری کھری باتیں

پاکستان بزنس کمیونٹی کے مشہور لیڈر معروف صنعتکار سراج قاسم تیلی نے کہا ہے کہ ایسے بزنس مین اور تاجر برادری کے لوگ بہت کم ہونگے جو اپنا پیسہ کسی اور کے نام پر رکھیں شاید دس پندرہ فیصد آپ کو مل جائے لیکن ایسے لوگ تاجر برادری میں نہیں ہیں جو آپ کے سامنے آئے کہ پیسہ سراج تیلی کا ہو اور رکھا شبر ز یدی کے نام پر ہو ۔تاجربرادری ایسا کیوں کرے گی ۔ایسا پیسہ یا تو سیاستدانوں کا ہوگا بیروکریٹس کا ہوگا یا پھر کچھ اور داروں کے لوگوں کا ہوگا ۔ان خیالات کا اظہار سراج قاسم تیلی نے تقریب میں کیا ہے جہاں شبر زیدی اسٹیج پر موجود تھے اور سراج قاسم تیلی کی تقریر کے دوران شبر ز یدی نے بھی ان کی ہاں میں ہاں ملا دی جس کے بعد سراج قاسم تیلی نے کہا کہ اب میں بحث کس سے کروں بات ہی ختم ہو گئی ۔


[embedyt] https://www.youtube.com/watch?v=mLrKvsLOWWg[/embedyt]

اپنا تبصرہ بھیجیں