کشمیر کا وسیم اکرم پلس کون ہوگا ؟-کشمیر کی وزارت عظمیٰ کیلئے وزیراعظم عمران خان نے امیدواروں کے انٹرویوز کرلیے

وزیراعظم عمران خان نے آزاد کشمیر کی وزارت عظمیٰ کے لیے امیدواروں کے انٹرویوز مکمل کرلیے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم سے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری، خواجہ فاروق، تنویر الیاس اور اظہر صادق نے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

وزارتِ عظمیٰ کی دوڑ میں شامل ان چاروں امیدواروں سے مختلف سوالات کیے گئے۔

وزیر اعظم نے سیاحت، پن بجلی، معدنیات، صحت، تعلیم اور ترقیاتی کاموں سے متعلق امیدواروں کا وژن دریافت کیا۔

چاروں امیدواروں نے آزاد کشمیر سے متعلق اپنی اپنی ترجیحات سے وزیراعظم کو آگاہ کیا۔