سینئر صحافی اور کراچی پریس کلب کے سابق صدر صلاح الدین حیدر کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا

سینئر صحافی اور کراچی پریس کلب کے سابق صدر صلاح الدین حیدر کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ان کی نماز جنازہ بعدنماز عشاہ مسجد عثمان سی ویو میں ادا کی گئی ۔نماز جنازہ میں مرحوم کے اہلخانہ عزیز واقارب ۔مہاجر قومی موو منٹ کے چئیرمین آفاق احمد ۔کراچی پریس کلب کے سیکریٹری رضوان بھٹی ۔سمیت صحافیوں اور دیگر نے شرکت کی۔صلاح الدین حیدر مختلف اخبارات سے وابستہ رہے۔وہ مشیر اطلاعات سندھ بھی رہے۔انہوں نے کراچی پریس کلب اور کراچی یونین آف جرنلسٹس میں اہم کردار ادا کیا۔