پاکستان جرنلسٹس فورم سعودی عرب کے اراکین کا فورم کے ممبران ، سید ابصار علی، نعیم بازید پوری، رؤف طاہر، شہزاد اعظم ، مشہور صحافی عارف نظامی کے انتقال پر تعزیتی ریفرنس

جدہ ۔۔(امیر محمد خان سے ) پاکستان جرنلسٹس فورم سعودی عرب کے اراکین کا فورم کے ممبران ، سید ابصار علی، نعیم بازید پوری، رؤف طاہر، شہزاد اعظم ، مشہور صحافی عارف نظامی کے انتقال پر تعزیتی ریفرنس
جدہ ایس زیڈ بی نیوز
پاکستان جرنلسٹس فورم سعودی عرب کے اراکین نے فورم کے ممبران، سید ابصار علی، نعیم بازید پوری، رؤف طاہر، شہزاد اعظم ، مشہور صحافی عارف نظامی کے انتقال پر تعزیتی ریفرنس کیلئے ایک ورچوئل اجلاس منعقد کیا جس میں پاکستان سے مشہور صحافی مصطفی قطر سے لیاقت انجم، حیبب، عرب نیوز سے سینئر صحافی سراج وہاب سعودی ریڈیو کی اردو سروس کے لئیق اللہ خان، فورم کے اراکین و شہزاد اعظم اور سید ابصار علی کی صاحبزادیوں، انکی بیگم نے لندن، اور کراچی سے اجلاس میں شرکت کرکے مرحومین کی یادیں ایک دوسرے سے شیئر کرتے ہوئے انکی اعلی شخصیات، صحافتی خدمات پر اظہار خیال کیا، اجلاس میں سراج وہاب نے تجویز پیش کی کہ جرنلسٹ فورم اردو صحافت پر ایک سیمنار کا انعقاد کرے اور مرحومین کو بہترین انداز میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انکی شخصیات و صحافتی خدمات پر بھر پور خراج تحسین پیش کریں،اجلاس نے فیصلہ کی کہ ماہ اکتوبر میں پی جے ایف ایک سمینار میں اپنے صحافی دوستوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے اور انکی صحافتی خدمات پرایک خراج تحسین پیش کرے گا۔ اجلاس میں نامور صحافی اور نظامی خاندان کے چشم و چراغ عارف نظامی کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے انکے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ۔ ورچوئل اجلاس میں معمار صحافت ڈاکٹر مجید نظامی کی ساتویں برسی پر بھی اراکین نے اظہار خیال کیا اور انکی محب الوطنی پر مرکوز اعلی صحافتی خدمات پ روشنی ڈالی، نوائے وقت کے نمائندے اور فورم کے چئیرمین امیر محمد خان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر مجید نظامی وطن عزیز کے حقیقی معنوں میں نظریاتی اساس کے سب سے بڑے محافظ تھے، انہوں نے تعداد کی کبھی فکر نہیں کی اور اپنے نظریے پر تادم قائم رہتے ہوئے نوائے وقت کو جلا بخشی۔ فورم کے صدر معروف حسین نے کہا کہ وہ ملک کی نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کا فرض نبھاتے نبھاتے دنیا سے گئے، وہ آخری سانس تک نظریہِ پاکستان کے محافظ تھے، وہ کشمیریوں کی سب سے مضبوط و توانا آواز تھے۔اجلاس میں فورم کے اراکین وہ عہدیداروں جمیل راٹھور، شاہد نعیم، معروف حسین، ،زکیر احمد بھٹی،مجیب الحسن ۔ امانت اللہ،جاوید راہو، یحی اشفاق، خالد چیمہ ،مصطفی خان، محمد عدیل،فوزیہ خان، محمد عامل عثمانی، اسد اکرم،خالد خورشید نے بھی اظہار خیال کیا