ایس پی ایل سنوکر ٹورنامنٹ کا گرینڈ فائنل رانا عرفان کے زیر نگرانی جدہ کے ایک نجی کلب میں کھیلا گیا

سعودی عرب ( ناظم علی عطاری ) ایس پی ایل سنوکر ٹورنامنٹ کا گرینڈ فائنل رانا عرفان کے زیر نگرانی جدہ کے ایک نجی کلب میں کھیلا گیا ، جس میں پاکستانی کھلاڑی آصف مختار اور سعودی کھلاڑی ایمن العمری کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوا اس ٹورنامنٹ میں ریفری کے فرائض محمد اسمعیٰل نے انجام دیے پروگرام کے مہمانان خصوصی صدر پی ٹی آئی سعودی عرب چیپٹر مفتی محمد عزیر بھٹہ اور سابق صدر پی ٹی آئی سعودی عریبیہ چیپٹر عقیل آرائیں تھے مقامی کلب کے مالک ڈاکٹر اکرم نے مہمانوں کا پھولوں کے گلدستہ سے استقبال کیا۔ پروگرام کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مفتی محمد عزیر بھٹہ نے کہا کہ نوجوان ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں اور دیار غیر میں ایسے پروگراموں کا انعقاد بہت خوش آئند ہے مفتی عزیر بھٹہ نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت کھیلوں کے فروغ کے لیے بہترین اقدامات کر رہی ہے جس سے معاشرے میں نوجوانوں کا رجحان مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب ہوگا اس طرح کے ایونٹ مستقبل میں بھی جاری رہنے چاہیئے اور پی ٹی آئی کی طرف سے آئندہ بھی بھرپور تعاون جاری رہے گا۔
تقریب سے خطاب میں سابق صدر سعودی عرب چیپٹر عقیل آرائیں نے کھلاڑیوں کو بہترین کھیل پیش کرنے پر مبارکباد دی اور تمام منتظمین بالخصوص رانا عرفان کو عمدہ انتظامات کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔
پروگرام میں نائب صدر پی ٹی آئی سعودی عرب بابر اکرم اعوان ،انفارمیشن سیکرٹری پی ٹی آئی سعودی عرب چیپٹر ارسلان شاہد ،انفارمیشن سیکرٹری جدہ عمران شاہ صاحب ، ویلفئیر سیکرٹری جدہ عمران خان ، صدر پی ٹی آئی مکہ المکرمہ انور جاوید ، جنرل سیکرٹری سید وسیم واجد ،سینئر نائب صدر فاروق انجم ، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ارشد سیال ، سیکرٹری فنانس چوہدری شہزاد ،سیکرٹری سند فورم آصف علی آبرو اور کمیونٹی کے دیگر سرکردہ افراد نے شرکت کی اور منتظمین اور کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی