را کا ایجنٹ عبد لحمید پکڑا گیا ۔ نیپال کے راستے بھارت جاکر ٹریننگ حاصل کی ۔ اہم انکشافات

پاکستان کوعالمی سطح پربدنام کرنے کے لئے بھارت نے ایک ارب روپے کی فنڈنگ کرتے ہوئے گلگت میں سیاسی جماعت کے سربراہ عبدالحمید کو پاکستان کے خلاف استعمال کیا ۔را کا ایجنٹ عبدالحمید گرفتار ۔حراست کے دوران اہم انکشافات کردیئے ۔بھارتی خفیہ ایجنسی را نے عبدالحمید کو نیپال کے راستے بھارت بلاکر تربیت دی پاکستان کوعالمی سطح پربدنام کرنے کے لئے ایک ارب روپے کی فنڈنگ اور بچوں کی یورپ میں تعلیم کا خرچہ اٹھایا ۔


بھارت کے لیے کام کرنے والے عبدالحمید نے گلگت میں مقامی سیاسی جماعت بلوچستان نیشنل فرنٹ کے پلیٹ فارم کو استعمال کیا اور مقامی افراد کو اپنے ساتھ ملایا پاکستان کی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے اس نیٹ ورک کو بے نقاب کرنے کے لئے زبردست کارروائی کرتے ہوئے ایجنٹوں کی گرفتاری کے ساتھ ساتھ بڑی مقدار میں اسلحہ اور بارود بھی برآمد کر لیا بھارت لیے کام کرنے والا عبدالحمید 1999 میں نیپال کے راستے بھارت جانا شروع ہوا جہاں اسے تین اسٹار اپارٹمنٹ میں رکھا گیا اور پھر اس کے تین بیٹوں اور خاندان کے افراد کو بھی بھارت بلالیا گیا عبدالحمید نے انکشاف کیا کہ بی این ایف بنانے کا مقصد گلگت کے نوجوانوں کو پاکستان کے خلاف اکسانا اور گرانا تھا بھارت عالمی سطح پر پاکستان کوبدنام کرنے کے لیے اور  اسنیٹ ورک کو کامیاب بنانے کے لیے ایک ارب روپے کی فنڈنگ کر رہا تھا عبدالحمید کو بھارت میں کاروبار کرنے کے لیےبھارتی شناختی کارڈ اور دستاویزات بھی بنا کر دی گئی اور اسکے بیٹوں کو بھارت اور یورپ میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے اسپانسر  کیا۔


را کیلئے کام کرتے ہوئے عبدالحمید نے ملنے والی ہدایات کے مطابق عالمی مالیاتی اداروں کو خط لکھے اور پاکستان کے خلاف موقف اختیار کیا اور عالمی سطح پر یہ معاملہ اٹھایا کہ پاکستان میں بننے والے چھ مجوزہ ڈیموں کی تعمیر میں معاونت کرنے سے عالمی اداروں کو روکا جائے بھارت کے ایما پر ہی پاکستان کوبدنام کرنے کے لیے برسلز میں ہونے والے سیمینار میں شرکت کی اوروہاں پاکستان مخالف تقاریر کی گئیں عبدالحمید کے مطابق بھارت نے 2015 سے 2018 کے دوران پاکستان کے حالات خراب کرنے کے لیے بہت زیادہ فنڈنگ کی بھارت کا مقصد پاکستان کے نوجوانوں کو حکومتی اور ریاستی پالیسیوں کے خلاف ا کسانا اور ورغلانہ ہے ۔


اپنا تبصرہ بھیجیں