کراچی ناظم آباد گورنمنٹ ڈگری کالج فار وومن کی سیکنڈایئرز کی سٹوڈنٹس کو امتحانات کے دوران بدترین بدنظمی کا سامنا۔

کراچی ناظم آباد گورنمنٹ ڈگری کالج فار وومن کی سیکنڈایئرز کی سٹوڈنٹس کو امتحانات کے دوران بدترین بدنظمی کا سامنا۔۔
ثانوی تعلیمی بورڈ کی نااہلی نے طلباء کے مستقبل کو سوالیہ نشان بنادیا۔ امتحانی مرکز پر پرچہ ایک تو تاخیر کے بعد پہنچایا گیا دوسرا مقررہ وقت سے پہلے واپس لے لیا گیا جس کے بعد طلبہ کا کالج کے باہر احتجاج سندھ حکومت سے درخواست ہے کے طلبہ کے مستقبل سے نا کھیلا جائے اور سٹوڈنٹس کو اس ذہنی کوفت اور غیر یقینی صورت حال سے بچایا جائے۔
یہ کراچی کا گورنمنٹ کالج برائے خواتین بلاک ایم شمالی ناظم آباد کا کالج ہے جہاں آج صبح فزکس سیکنڈ ائر طالبات کو مکمل وقت نہیں دیا گیا۔
جن طالبات کا یہاں سینٹر ہے ان میں سرسید گرلز کالج و دیگر گرلز کالجز کی طالبات شامل ہیں ۔

سینٹر پر موجود ان طالبات کو فزکس سیکنڈ ائر کا مکمل پرچوں کا سیٹ مکمل وقت کے لییے نہیں دیا گیا۔

فزکس سیکنڈ ائر کے پرچے کا مکمل سیٹ تین صفحات پر مشتمل تھا
مگر صرف پہلا صفحہ ان طالبات کو دیا گیا باقی دو صفحات آخری 45 منٹ پر دئے گئے جس میں صفحہ نمبر 2 پر 21 ایم سی کیوز بھی شامل تھے

یہ ویڈیوز طالبات کے انہی احتجاج کو ریکارڈ کروانے کے لیے آپ سے شیئر کی گئی ہیں

واضح رہے کہ کراچی دیگر کئی امتحانی مراکز پر بھی فزکس سیکنڈ ائر کا پرچہ تاخیر سے شروع ہوا مگر طلبہ و طالبات کو فزکس سیکنڈ ائر کے تین صفحات پر مشتمل مکمل سیٹ مکمل وقت کے ساتھ دیا گیا جو انکا حق تھا ۔

لہذا اس واٹس ایپ گروپ پر موجود بورڈ کی ویجیلنس ٹیم میں شامل اساتذہ کرام سے گزارش ہے

کہ اگلے پرچوں میں ویجیلنس ٹیم خود اس امتحانی سینٹر کا دورہ کرکے اس امتحانی سینٹر پر موجود انتظامات کا جائزہ لیں۔

اور پیپر ہوجانے کے بعد طالبات سے ان کی شکایات سنی جائیں ۔

کالج انتظامیہ سے تفصیل معلوم کی جائیں اور کالج انتظامیہ کی غلطی ثابت ہونے پر کاپی چیکنگ کے وقت ان طالبات کو نہ دئے گئے وقت کے لحاظ سے اضافی نمبرز دیئے جائیں ۔