کراچی اورسندھ کے شہریوں کے لئے ایک بڑی خوش خبری

ملیر ڈیولپمنٹ اتھاریٹی کی تیسر ٹائوں میں ایک نئی اورسستی رہائیشی اسکیم میں 30 ہزار پلاٹس حیرت انگیز نرخ پر دستیاب ہونگے ۔
یہ ایک دھماکہ خیز اسکیم ایم ڈی اے لارہا ہے جو بیک وقت وزیر اعظم عمران خان اور پی پی کی صوبائی حکومت کے ہر شہری کو چھت کی فراہمی کے خواب کی تعبیر ثابت ہوگی
اسکیم میں 80, 120 ,240 ,400 گز کے پلاٹس انتہائی کم اور حیرت انگیز نرخ پر یعنی 80 گز کا پلاٹ مختلف مراحل میں اور قسطوں پر صرف 80 ہزار میں دستیاب ہوگا۔
واضع رہے کہ حکومت سندھ کے ڈی اے کو ہر ماہ کروڑوں کی سبسڈی دے رہی ہے مگر وہ گذشتہ 20 سالوں میں کوئی نئی رہائیشی اسکیم متعارف نہ کرواسکی ہے جبکہ ایم ڈی اے 15 برسوں میں یہ چوتھی بڑی رہائیشی اسکیم متعارف کروارہی ہے۔
اسکیم کی مزید تفصیلات ایم ڈی اے کے ایڈیشنل ڈائیرکٹر جنرل سہیل خان کے انٹر ویو میں کل پڑھیں جو انہوں نے کراچی کے صحافیوں کے ایک گروپ کو دیا ہے انٹرویو میں محکمہ کے مالی بحران۔نئی اسکیموں۔عدالتی مقدمات کے بارے میں چونکادینے والے انکشافات کئے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں