آزاد کشمیر انتخابات۔تحریک انصاف نے میدان مار لیا

مظفرآباد: آزاد کشمیر میں ہونے والے عام انتخابات میں غیر حتمی اورغیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی نے میدان مار لیا ۔ آزادکشمیر الیکشن میں اب تک تحریک انصاف کو 19سیٹوں پر برتری حاصل ہے ،11سیٹوں پر ن لیگ کےامیدوارآگے ہیں جبکہ7سیٹوں پر برتری کے ساتھ پیپلزپارٹی تیسرے نمبر پرہے ۔

اب تک 45 نشستوں میں سے 18 کے نتائج موصول ہوگئے ہیں جن میں سے پی ٹی آئی 12 نشستیں حاصل کرکے پہلے نمبر ہے، مسلم لیگ ن 3 نشستوں کے ساتھ دوسرے ،پیپلز پارٹی تین سیٹوں کے ساتھ تیسرے جبکہ مسلم کانفرنس ایک نشست کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔
ایل اے 1 میرپور ون کے تمام 135 پولنگ اسٹیشنزکے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے اظہر صادق 12231 ووٹ لےکرکامیاب قرار پائے جبکہ مسلم لیگ ن کے چوہدری مسعود خالد نے 5985 ووٹ لیے۔

ایل اے 3میرپور،تمام پولنگ اسٹیشنزکاغیرحتمی غیرسرکاری نتیجہ آ گیا،پی ٹی آئی کےبیرسٹرسلطان محمود 18ہزار462ووٹ لےکرکامیاب ہو گئے، ن لیگ کےچوہدری محمدسعید15ہزار 343ووٹ لےسکے۔

حلقہ ایل اے 4 میرپور 4 کے تمام 157 پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے چوہدری ارشد حسین 22700 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ ن لیگ کے چوہدری رخسار احمد 20800 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے 5 بھمبر ون کے تمام 132 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے وقار احمد نور21799 ووٹوں سےکامیاب ہوگئے جبکہ پیپلزپارٹی کے چوہدری پرویز اشرف 15583 ووٹ حاصل کرسکے۔

حلقہ ایل اے 12 چڑھوئی کے 118 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق پیپلزپارٹی کے چوہدری یاسین 16171 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں۔مسلم کانفرنس کے راجا ریاست 10673 ووٹ لے کر دوسرے اور تحریک انصاف کے شوکت فرید 9857 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر ہیں۔

حلقہ ایل اے 14 غربی باغ کے غیر حتمی اورغیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم کانفرنس کے سردار عتیق احمد خان 29561 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے جبکہ پی ٹی آئی کے میجر( ر) لطیف خلیق 13429 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے 17حویلی کہوٹہ، تمام178پولنگ اسٹیشنزکاغیرسرکاری نتیجے کے مطابق پیپلزپارٹی کےفیصل راٹھور 24 ہزار991 ووٹ لےکرکامیاب ہو گئے جبکہ ن لیگ کےچوہدری عزیز14 ہزار135 لےسکے۔

حلقہ ایل اے 24، پونچھ/ سدھنوتی سے تحریک انصاف کے امیدوار فہیم اختر ربانی28103ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے جبکہ مسلم لیگ نون کے امیدوارسردار فاروق طاہر24502ووٹ لے کے دوسرے نمبر پر رہے۔

حلقہ ایل اے 27 کوٹلہ مظفرآباد سے پی پی کے جاوید ایوب 27142 ووٹ کر کامیاب ہوگئے ہیں۔ پی ٹی آئی کے میر عتیق 19818 ووٹ لے کر دوسے نمبر پر رہے۔

حلقہ ایل اے 40 کراچی، کشمیر ویلی سے پیپلز پارٹی کے امیدوار عامرعبدالغفار لون2348ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے جبکہ پی ٹی آئی کے محمد سلیم بٹ796ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے41لاہورکے تمام 17پولنگ اسٹیشنزکاغیرحتمی غیرسرکاری نتیجہ آگیا،پی ٹی آئی کےدیوان غلام محی الدین 2ہزار326 ووٹ لےکرکامیاب ہو گئے،ن لیگ کےاکرام بٹ 741 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

حلقہ ایل اے 42 کشمیر ویلی 3 کے تمام 43 پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے محمد عاصم شریف 1254 ووٹ لیکر جیت گئے جبکہ ن لیگ کے سید شوکت علی شاہ 1205 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

غیرحتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق ایل اے 43 کشمیر ویلی 4 سے پی ٹی آئی کے جاوید بٹ 782 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جبکہ ن لیگ کی نسیمہ خاتون 720 ووٹ لے سکیں۔

اسی طرح ایل اے 44 کشمیر ویلی 5 کے غیرحتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے احمد رضا قادری 2007 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کی مہرالنسا 1163 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہیں۔

حلقہ ایل اے 45، کشمیر ویلی سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوارعبدالماجد خان1545ووٹ لے کر فاتح رہے جبکہ آزاد امیدوارعبدالناصر718ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے 45کشمیرویلی 6 کے تمام 41 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری نتیجے کے مطابق تحریک انصاف کےعبدالماجد خان 3138 ووٹ لےکر کامیاب قرار پائے جبکہ آزاد امیدوار عبد الناصر خان 2063 ووٹ لےکردوسرےنمبرپر رہے۔

ایل اے 34 جموں ون کے تمام 122 پولنگ اسٹیشنزکے غیرحتمی اور غیرسرکاری نتیجے کے مطابق تحریک انصاف کے چوہدری ریاض احمد 4559 ووٹ لےکرکامیاب ہوگئے جبکہ مسلم لیگ ن کے ناصر حسین ڈار نے 4221 ووٹ لیے۔

حلقہ ایل اے 35 جموں 2 کے تمام 142پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے چوہدری مقبول احمد 18883 ووٹ لیکر جیت گئے جبکہ ن لیگ کے چوہدری محمد اسماعیل 16885 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے 36 جموں 3، تمام 138 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے حافظ حامد رضا 22096 ووٹ لےکرکامیاب ہوگئے جبکہ مسلم لیگ ن کے محمد اسحاق نے 20467 ووٹ لیے۔

حلقہ ایل اے 38 جموں5 سے پی ٹی آئی کے امیدوار اکبر ابراہیم چوہدری14264ووٹ لے کر کامیاب رہے جبکہ مسلم لیگ نون کے چوہدری ذیشان یونس8754ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے۔

حلقہ ایل اے 4 کھڑی شریف کے 86 پولنگ اسٹیشن کے غیر حتمی اورغیر رسمی نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے امیدوار چوہدری ارشد 13100 ووٹوں کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہیں جبکہ ن لیگ کےچوہدری رخسار 10366 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

ایل اے 7 بھمبر کے 185 میں سے 90پولنگ اسٹیشنوں کے غیر حتمی نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے چوہدری انوارالحق 20227ووٹ لے کر پہلے نمبرپر ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کے چوہدری طارق فاروق 14547 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر ہیں۔

ایل اے 43 ویلی چار کے انتخابی رزلٹ پر ن لیگ کی امیدوار نسیمہ وانی نے دوبارہ گنتی کی درخواست جمع کروا دی ہے۔تحریری درخواست ریٹرننگ آفیسر ایل اے 43 ویلی چار کو جمع کرائی گئی ۔نسیمہ وانی کا کہنا ہے کہ میرے علم میں آیا ہے کہ مردانہ پولنگ سٹیشن پر ووٹوں میں ردوبدل کیا گیا۔میرے حلقے میں ووٹوں کی فی الفور دوبارہ گنتی کا حکم صادر کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کیلیے پولنگ کا آغاز صبح 8 بجے شروع ہوا تھا جو شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے تک جاری رہا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات کو یقینی بنانے کیلیے بھرپورانتظامات کئے گئے تھے۔

آزاد جموں وکشمیر میں قانون ساز اسمبلی کے 45 حلقوں میں ووٹ ڈالے گئے۔ ان میں سے 33 حلقے آزاد کشمیر کے 10 اضلاع میں ہیں جبکہ پاکستان کے چاروں صوبوں میں رہنے والے کشمیری مہاجرین کی 12 نشستوں پر بھی ووٹ ڈالے گئے۔ قانون ساز اسمبلی کی 8 مخصوص نشستوں کا انتخاب نتائج آنے کے بعد کیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن نے امن وامان کو برقرار رکھنے کے لئے فوج، ایف سی، رینجرز اور پولیس کی خدمات بھی حاصل کیں۔ انتخابات میں رائے دہندگان کی تعداد 32 لاکھ 20 ہزار سے زائد ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق مرد رائے دہندگان کی تعداد 17 لاکھ سے زیادہ جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 14 لاکھ سے زائد ہے۔

ان انتخابات میں مسلم لیگ (ن)، پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدواروں کے درمیان ہے جبکہ مسلم کانفرنس، جماعت اسلامی اور جموں وکشمیر پیپلز پارٹی نے بھی اپنے امیدوار کھڑے کیے ہیں۔

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے 11ویں عام انتخابات کیلئے آزاد کشمیر کیساتھ ساتھ پاکستان کے چاروں صوبوں میں بھی مہاجرین کے انتخابی حلقوں ووٹ ڈالے گئے۔پاکستان کے چاروں صوبوں میں کشمیری مہاجرین کی 12 نشستوں میں سے 6 نشستیں وادی کشمیر اور6 جموں کے مہاجرین کے لیے مختص ہیں۔
https://ummat.net/2021/07/25/749412/