غیرت کے نام پر نوجوان لڑکی کے قتل-اسلحہ پولیس نے مقتولہ ثمینہ کے گھر میں آٹے کی بوری سے برآمد کیا

گلشن اقبال میں غیرت کے نام پر نوجوان لڑکی کے قتل کے الزام میں اس کے چچا کو حراست میں لے لیا گیا ہے، اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گلشن اقبال میں مبینہ طور پر غیرت کے نام پر لڑکی کے قتل کے معاملے میں مقتول لڑکی کے چچا کو حراست میں لے لیاگیا،پولیس کے مطابق جس پستول سے گولی چلائی گئی وہ چچا کی لائسنس یافتہ ہے، اسلحہ پولیس نے مقتولہ ثمینہ کے گھر میں آٹے کی بوری سے برآمد کیا، لڑکی کا بھائی واقعہ کے بعد سے غائب ہے، علاوہ ازیں گلشن اقبال بلاک 6میں چھت پر گولی لگنے سے لڑکی کے جاں بحق ہونے کا مقدمہ سرکاری مدعیت میں عزیز بھٹی تھانے میں درج کیا گیا ہے۔
https://jang.com.pk/news/961060?_ga=2.21123709.713765323.1627232814-1515954441.1627232814
————————–
سینٹرل جیل میں قائم جوڈیشل کمپلیکس میں سیشن عدالت نے بیوی کو قتل کرنے کا 7 سال بعد الزام غلط ثابت ہونے پر ملزم سید اعظم کو عدم ثبوت کی بنا پر بری کردیا، پولیس کے مطابق ملزم کیخلاف مقدمہ ملیر سٹی تھانے میں درج ہوا
https://jang.com.pk/news/961062?_ga=2.188038638.713765323.1627232814-1515954441.1627232814