آرمی چیف کو سلام،پاک فوج کے جوانوں نے شہادت کا درجہ پاکر ہمیں تحفظ فراہم کیا،ایس ایم منیر

 پاکستان کی معیشت مضبوط ہورہی ہے اورآئندہ چندماہ میںپاکستان معاشی اعتبار سے ٹیک آف کرے گا،سرپرست اعلیٰ یو بی جییوبی جی کیپٹل آفس کی افتتاحی تقریب سے زبیرطفیل،ظفربختاوری،حنیف گوہر،جنرل(ر)عبدالقیوم،سہیل الطاف اوردیگر کا خطابکراچی(23جولائی 2021) سرپرست اعلیٰ یونائیٹڈ بزنس گروپ ایس ایم منیر نے کہا ہے کہ ہمیں بحیثیت قوم اپنی آرمی کے جوانوں اورآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ(نشان امتیاز) پر فخر ہے،افواج پاکستان ملک کی جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ معاشی طور پر بھی نامساعد حالات کے باوجود وزیراعظم عمران خان اورآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ(نشان امتیاز)ملک میں ترقی کے عمل کو تیزی سے آگے بڑھا رہے ہیں۔سرپرست اعلیٰ یو بی جی نے ان خیالات کا اظہاراپنے اعزاز میں یو بی جی کے سیکریٹری جنرل ظفربختاوری کی جانب سے دیئے گئے عشائیہ سے خطاب کے دوران کیا۔ایس ایم منیر نے اس موقع پر یوبی جی کیپٹل آفس کا افتتاح بھی کیا۔تقریب سے یو بی جی کے صدر زبیرطفیل،جنرل(ر)عبدالقیوم،احسن بختاوری،زاہداقبال چوہدری،اختیار بیگ،ملک سہیل حسین،غضنفربلور،ایف پی سی سی آئی کے سابق سینئرنائب صدر حنیف گوہر،راولپنڈی چیمبر کے گروپ لیڈرسہیل الطاف،سابق نائب صدر ایف پی سی سی آئی میاں اکرم فرید،سرگودھا چیمبر کے گروپ لیڈر عامرعطا باجوہ اوردیگرمقررین نے بھی خطاب کیا۔ ایس ایم منیر نے کہا کہ ملک کی معیشت کی بہتری کے آثار نمایاں حد تک سامنے آنا شروع ہوچکے ہیں، پاکستان کی برآمدات میں تیزی آنا شروع ہوچکی ہے جو ملک کی ترقی وخوشحالی کیلئے نیک فال ہے ،آئندہ چند سالوں میں پاکستان ایک مضبوط سیاسی اور معاشی قوت بن کر ابھرے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ملٹری کا کردار دوسرے اداروں سے ہمیشہ سے ہی اہم رہا ہے،پاک فوج کے جوانوں نے سرحدوں پر مخالف قوتوں سے نبرد آزما ہوکر ہمیں تحفظ فراہم کیااورجو عناصرپاک فوج کے خلاف باتیں کررہے ہیں ،میری علماءکرام،سیاستدانوں، اورمقتدر حلقوں اورمیڈیا سے اپیل ہے کہ وہ ایسے عناصر کو بے نقاب کریں اس لئے کہ ہم پاکستان آرمی کے بہادر جوانوں کی وجہ سے ہی سکون کا سانس لے رہے ہیں،پاکستان آرمی کی جدوجہد کو سلام کرتے ہیں جنہوں نے ہماری جانوں کی حفاظت کیلئے اپنی جانیں قربان کیں۔ایس ایم منیر نے کہا کہ پاکستان کی معیشت مضبوط ہورہی ہے اورآئندہ چندماہ میںپاکستان معاشی اعتبار سے ٹیک آف کرے گا،ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم سب کو اجتماعی طور پر اکنامی کی مضبوطی کیلئے وزیراعظم عمران خان کا ساتھ دینا چاہیئے۔یو بی جی کے صدر زبیرطفیل نے اس موقع پر اپنے خطاب میںایس ایم منیر اور یو بی جی کی قیادت کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے مجھ سمیت ظفر بختاوری اوراختیار بیگ پر اعتماد کا اظہار کیااورکہا کہ ہم اپنے گروپ لیڈران کے اعتماد پر پورا اترین گے اور آئندہ ایف پی سی سی آئی الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے۔انکا کہنا تھا کہ یونائٹیڈ بزنس گروپ کا اسلام آباد میں قائم کردہ سیکریٹریٹ صرف یو بی جی کیلئے ہی مخصوص نہیں ہوگا بلکہ ملک بھر کی بزنس کمیونٹی کی خدمت اور اسلام آبادمیں وزارتوں اوردیگر سرکاری دفاتروں میں درپیش مشکلات کے حل کیلئے موثر کردار ادا کرے گا۔ زبیرطفیل نے تارکین وطن کی جانب سے گزشتہ مالی سال میں 30ارب ڈالر کی ترسیلات زرملک میں بھیجنے پر انکا شکریہ ادا کرتے ہوئے تارکین وطن کو محسن پاکستان قرار دیا۔یو بی جی کے سیکریٹری جنرل ظفربختاوری نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسلام آباد کو ملکی ،معاشی،سفارتی اورتجارتی ترقی کیلئے اہمیت ھاصل ہے اوراسلام آباد میں یو بی جی کا آفس اس حوالے سے ملکی معاشی ترقی اورخوشحالی کیلئے انتہائی مثبت کردار ادا کریگا۔انہوں نے کہا کہ تاجرکی عزت اور وقار کے بغیرحقیقی کامیابی ممکن نہیں ہوسکتی،ہمیں اسلامی انقلاب کی مثال کو ایک مرتبہ پھر اجاگر کرنا ہوگا ۔میاں اکرم فرید نے کہا کہ موجودہ حکومت نے تعمیراتی صنعت کو جو پیکج دیا ہے اس کی وجہ سے 4فیصد تک معاشی ترقی ہوئی ہے اوراگر حکومت اس پیکج کی مدت میں 2سال کا اضافہ کردے تو صرف اس ایک قدم سے معاشی ترقی 6فیصد تک بڑھ سکتی ہے،حکسومت ملک میں صنعتی انقلاب برپا کرنے کیلئے تعمیراتی پیکج کا طرح کا خصوصی پیکج دے تاکہ چھوٹی اور درمیانے درجہ کی صنعتوں کیلئے قرضوں کا حصول آسان ہوسکے اورملک میں تیزرفتار ترقی کا آغاز ہوسکے۔جنرل (ر)عبدالقیوم نے کہا کہ صنعتی ترقی سے بے روزگاری کا خاتمہ ،پیداوار میں اضافہ اورملکی ترقی کیلئے محصولات کی وصولی میں اضافہ اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔ کیپشن فوٹو نمبر1 یو بی جی کے سیکریٹری جنرل ظفربختاوری کی جانب سے دیئے گئے عشائیہ سے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر ،صدر زبیرطفیل،جنرل(ر)عبدالقیوم،میزبان،غضنفربلور،اختیار بیگ،اکرم فرید،حنیف گوہر،سہیل الطاف،عامرعطا باجوہ،احسن بختاوری،زاہد اقبال چوہدری،ملک سہیل حسین اور بابر چوہدری خطاب کررہے ہیں۔ کیپشن فوٹو نمبر2یونائٹیڈ بزنس گروپ کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیریو بی جی اسلام آباد آفس کا افتتاح کررہے ہیں،زبیرطفیل،ظفربختاوری،میاں اکرم فرید،اختیار بیگ،نوراحمدخان،اعجاز عباسی، ملک سہیل حسین،عبدالوحید اوردیگر بھی موجود ہیں