آج کے دن ہمیں ان تمام جانثار محافظوں کو یاد رکھنا ہے کہ جنہوں نے وطن عزیز کی حفاظت، تعمیر و ترقی اور سربلندی کے لیے اپنی جانیں قربان کر دیں،

 آج کے دن ہمیں ان تمام جانثار محافظوں کو یاد رکھنا ہے کہ جنہوں نے  وطن عزیز کی حفاظت، تعمیر و ترقی اور سربلندی کے لیے  اپنی جانیں قربان کر دیں، آصف رضا قادری
کراچی(         ) ممتاز مذہبی رہنما آصف رضا قادری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اہلیان اسلام وپاکستان کو عید الاضحی کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہاکہ عید الاضحی کا دن ہمیں حضرت ابراہیم علیہ السلام کی اطاعت خداوندی اورحضرت  اسماعیل علیہ السلام کے جزبہ ایثاری کا درس دیتا ہے،  سنت ابراہیمی کی پیروی کا تقاضا ہے کہ ہم زندگی کے ہر شعبے میں  ایثارو قربانی کا مظاہرہ کریں،  آج کے دن ان عظیم انبیائے کرام نے اطاعت اور قربانی کی ایک ایسی مثال قائم کی  جس کی پیروی تا قیامت کی جاتی رہے گی،  ہمیں اس عظیم پیغام اطاعت خداوندی، اور جذبہ ایثار کے تحت  اپنے تمام تر مفادات، ترجیحات، اور تعصبات، کو پس پشت رکھتے ہوئے  اسلام کی سربلندی اور ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی اور اجتماعی  فلاح و بہبود کے لئے مل جل کام کرنا ہے،  دنیا میں کوئی بھی قوم اس وقت تک ترقی نہیں کر سکتی جب تک اس میں ایثار اور قربانی کا جذبہ موجود نہ ہو،  یہ جذبہ انسان کے اندر ایسی صلاحیت کو اجاگر کرنے کا سبب بنتا ہے اورحوصلہ پیدا کرتا ہے، جو اسے صبر آزما لمحات اور مشکل ترین حالات میں بھی ثابت قدم رکھتا ہے، اور راہ راست سے بھٹکنے نہیں دیتا،  ہمیں عید الاضحی کی خوشیاں مناتے ہوئے اپنے ان تمام بہن بھائیوں،بزرگوں،بچوں کا بھی خاص طور پر خیال رکھنا ہے ،   جو معاشی حالات سے تنگ ہوکر پیچھے رہ گئے ہیں،  عید کی خوشیاں مناتے ہوئے ہمیں اپنے اردگرد بھی نظر رکھنی ہے، تاکہ ہمارا کوئی بھی ہمسایہ اس خوشی سے محروم نہ رہ جائے،  ان خیالات کا اظہار مذہبی رہنما آصف رضا قادری نے چیئرمین (KDS) سید عمیر شاہ، معروف ثنا خواں الحاج حافظ محمد طاہر قادری و دیگر کے ہمراہ عید الاضحی کے موقع پر سالانہ اجتماعی قربانی  2021 کے موقع پر سنت ابراہیمی کی ادائیگی کرتے ہوئے گائے اور اونٹ کو قربان کیا،اس موقع پر چیئرمین KDS سید عمیر شاہ کہنا تھا KDS دکھی انسانیت کی خدمت کا فلاحی ادارہ ہے جس کا مقصد مستحق،نادار،لوگوں کی بلاتفریق مدد کرنا ہے ،سالانہ اجتماعی قربانی کا مقصد غرباء اور مساکین کو اپنی خوشیوں میں شامل کرنا ہے، بعد ازاں غرباء اور مساکین و مستحقین  میں گوشت بھی تقسیم کیاگیا، اس موقع پر مقیم نقشبندی، عامر قادری،صادق رضا، طارق محمود، سمیت دیگر بھی موجود تھے