پانی جمع ہونے کی دوبارہ شکایت پر کوتاہی کے مرتکب افراد کو معاف نہیں کیا جائے گا ۔ ڈی سی آفس سکھر میں حالیہ بارشوں کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر صوبائی وزیر اطلاعات و بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے اہم اجلاس کی صدارت

سکھر 23جولائی 2021۔ صوبائی وزیر بلدیات و اطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ کچھ دن کی بارش کے نتیجے میں مختلف علاقوں میں پانی جمع ہوا جہاں سے بیشتر علاقوں کا پانی صاف کردیا گیا میونسپل کارپوریشن ، پبلک ہیلتھ اور دیگر متعلقہ ادارے اپنا کاممزید بہتر کریں فنڈز، مشنری اور دیگر سامان کی ضرورت ہے وہ سندھ حکومت فراہم کرے گی ، پانی جمع ہونے کی دوبارہ شکایت پر کوتاہی کے مرتکب افراد کو معاف نہیں کیا جائے گا ۔ ڈی سی آفس سکھر میں حالیہ بارشوں کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر صوبائی وزیر اطلاعات و بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ کئی سالوں پہلے بارش کے بعد سکھرشہر کے بیشتر علاقوں میں پانی کھڑا ہوجاتا تھا سندھ حکومت نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے ویژن کے تحت ترقیاتی کام کرائے جس کے نتیجے میں اب صورتحال یکسر تبدیل ہوگئی ہے اب بارشوں سے ویسی صورتحال نہیں ہے ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سکھر جاوید احمد، ایڈمنسٹریٹر علی رضا انصاری، ڈائریکٹر انفارمیشن سکھر ڈویژن جہانگیر ابڑو، پبلک ہیلتھ ، سیپکو سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران بڑی تعداد میں موجود تھے ۔ صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ سکھر شہر کی آبادی مسلسل بڑھ رہی ہے تو مسائل میں بھی اضافہ ہورہا ہے جلد مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا اسی وجہ سے گزشتہ تین روز سے وہ خود میدان میں ہیں اور آج کی میٹنگ بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے انہوں نے کہا کہ سکھر اور روہڑی میں ڈرنیج اسٹیشنوں پر مشینوں کی تعداد میں اضافہ کیا جارہا ہے تاکہ شہری مشکلات سے دوچار نہ ہوں سندھ حکومت کی جانب سے دی گئی ترقیاتی اسکیموں سے بہتری آئی ہے مزید بہتری کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں ۔ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ڈی سی سکھر کی سربراہی میں تمام مسائل کے حل کیے لیے سیپکو، میونسپل اور پبلک ہیلتھ سمیت دیگر اداروں کے مشترکہ کمیٹی اپنی سفارشات پیش کرے گی جس پر فوری عمل درآمد ہوگا اور سندھ حکومت تمام تر مدد و تعاون فراہم کرے گی انہوں نے کہا کہ نئی اسکیموں جلد شروع ہونگی ۔ سید ناصر حسین شاہ نے سیپکو، پبلک ہیلتھ، میونسپل اور روینیو کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ آپس میں رابطے کو مزید مضبوط کریں اور مسائل کے حل کے لیے مشترکہ حکمت عملی اپنائیں ۔ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے جس کے لیے صحافیوں کے حفاظتی بل، پیپلزمیڈیا سپورٹ پروگرام سندھ حکومت کی سنجیدگی کی واضح مثال ہے ، پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ویژن کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ مسائل کے حل کے لیے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں سندھ حکومت کی جانب سے صوبے کی عوام کی بھلائی کے لیے تعلیم اور صحت سیکٹرز پر خاص توجی دی گئی ہے جس سے صوبے کے عوام کو فائدہ مل رہا ہے سندھ حکومت نے تعلیم پر زیادہ فنڈز مختص کیے آج سکھر میں بیشتر یونیورسٹیاں قائم کی گئی ہیں آج سکھر ایجوکیشن سٹی کے نام سے جانا جاتا ہے۔ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت نے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کا نطام نافذ کرنے جارہی ہے جس سے پینے کے پانی مسئلہ حل ہوگا اور دیگر مسائل کو حل کرنے میں تقویت ملے گی صوبے بھر میں جہاں ترقیاتی اسکیموں پر 70 فیصد کام مکمل ہوگیا ہے ان کے لیے 30 فیصد رہ جانے والے فنڈز بھی جاری کیے گئے ہیں ۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال پر وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے آئی جی سندھ کو واضح احکامات دیے ہیں صورتحال میں ماضی کی نسبت بہتری آئی ہے وہ صورتحال نہیں جب کوئی دن واقعہ نہیں ہوتا تھا۔ کوووڈ 19 کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ویژن اور عوامی خدمت کے پیش نظر سندھ حکومت نے شروعاتی طور پر جب اقدامات کیے تو اس وقت وینٹیلیٹرز اور ایمرجنسی سینٹرز قائم کرکے عوام کو سہولیات فراہم کیں جو سب کے سامنے ہے اب جو نئی لہر آئی ہے وہ خطرناک ہے تمام افراد کووڈ کے سلسلے میں سخت احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کریں سندھ حکومت کی اولین ترجیح ہوگی کہ صوبے کے عوام کی زندگیوں کو محفوظ بنایا جائے اس لیے تمام افراد ویکسین کرائیں ۔ سوال کے جواب میں سیدناصر حسین شاہ نے کہا کہ سندھ کابینہ میں یہ بات اور تجویز آئی ہے کہ بنا میرٹ کے ایف آئی آر کی بنیاد پر گرفتاری نہ ہو اس سلسلے میں قانون پر تمام تر پیچیدگیوں کو ملحوظ رکھ کر فیصلہ کیا جائے گا تاکہ بلا جواز گرفتاریوں جیسے اقدام کو روکا جائے اگر یہ قانون نافذ ہوگیا تو دیگر صوبے بھی اسی قانون سازی کے تحت فائدہ حاصل کریں گے یہ ایک پیپلز پارٹی کی جمہوریت پسندی کی واضح مثال ہے ۔ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ سندھ کے گورنر سندھ کے ہیں اور جب وفاق سندھ کے ساتھ زیادتیاں کرتا ہے ، فنڈز نہیں دیتا ، پانی روک لیتا ہے تب گورنر صاحب کیوں نہیں بولتے گزشتہ سال 25 فیصد فنڈز نہیں دیے گئے اس سال بھی ادائیگی نہیں ہوئی تو گورنر صاحب سندھ کے مسائل اور معاملات وفاقی حکومت کو دیں اور صوبے کے حقوق کی بات کریں بلا وجہ تنقید گورنر صاحب کے شایان شان نہیں ۔ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر سندھ حکومت نے میڈیا ہاﺅسسز کے بقایاجات کی ادائیگی کردی ہے اس کے باوجود اگر میڈیا ہاﺅس اپنے ملازمین کو تنخواہیں نہیں دے رہے تو اس پر بات کی جائے گی ۔ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ کشمیر میں ن لیگ کی حکومت رہے ہے انہوں نے کشمیریوں کے لیے کیا کیا۔ تین سالوں سے وفاقی حکومت نے عوام کو جینا محال کردیا ہے مہنگائی سمیت ایک وقت کی روٹی تک غریب عوام سے چھین لی ہے اس کے علاوہ صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ نے گردوارا صاحب ورکشاپ روڈ میں نئے تعمیر ہونے والے لنگر ہال کا افتتاح کیا اس موقع پر مکھی ایشور لعل سمیت دیگر معززین بھی موجود تھے۔
———————–
صوبائی وزیر اطلاعات و بلدیات سيد ناصر حسين شاھ کا شھر کا 16 گھنٹوں میں تيسري مرتبہ دورہ

سید کمیل حیدر شاہ و دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے

صوبائی وزیر نے اچانک پرانہ سکھر کے مختلف علاقوں کا معائنہ کیا اور بارش کے پانی کی نکاسی کا جائزہ لیا

صوبائی وزیر بلدیات نے محکمہ پبلک ہیلتھ کی پمپنگ اسٹیشن کا بھی معائنہ کیا۔

بارشوں کے بعد شہر کے جن علاقوں میں پانی کھڑا ہے، ہنگامی بنیادوں پر نکاسی کی جائے۔ سید ناصر حسین شاہ کی متعلقہ حکام کو ہدایت

پمپنگ مشینوں کی تعداد بڑھائی جائے، تاکہ نشیبی علاقوں سے پانی کی نکاسی جلد از جلد یقینی بنائی جاسکے۔ سید ناصر حسین شاہ

کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ صوبائی وزیر بلدیات