عیدالاضحی آپریشن کے دوران مجموعی طور پر تین روز میں تقریباً60600 ٹن آلائشیں و کچرامحفوظ طریقے سے لینڈ فل سائٹ منتقل، بیریسٹر مرتضی وہاب اور ایم ڈی سالڈ ویسٹ کے علاقو ں کے دورے

آلائشوں کو اٹھانے کے اموراور کلیکشن پوائنٹس کا دورہ

کراچی( ) سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈکے زیرانتظام قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو اٹھانے کا عمل جاری ہے جبکہ عید کے تینوں دن مجموعی طور پر شام 4 بجے تک موصول ہونے والی رپورٹ کے مطابق تقریباً 60600 ہزار ٹن (ساٹھ ہزار چھ سو ٹن)آلائشیں و کچرا لینڈ فل سائٹ منتقل کیا گیا جبکہ آلائشیں محفوظ طریقے سے ٹرنچز میں مدفون کی گئیں آلائشیں اٹھانے کا آپریشن رات تک جاری رہے گا۔اس موقع پر ترجمان سندھ حکومت بیریسٹر مرتضی وہاب نے ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ زبیر چنہ کے ہمراہ ضلع شرقی، ضلع وسطی و دیگر علاقوں کا دورہ کرکے عیدالاضحی آپریشن کا معائنہ کیااور آلائشوں کو اٹھانے کے امور پر اطمینان کا اظہار کیا۔ دیگر تفصیلات میں آلائشوں سے متعلق موصول ہونے والی شکایات کا90 فیصد ازالہ یقینی بنایا گیا جبکہ باقی شکایات بھی رات تک کلیئر کردی جائیں گی۔ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے رات تک تمام کلیکشن پوائنٹ صاف کرکے چونے کا چھکاؤ اور جراثیم کش ادویات کا اسپرے یقینی بنانے کی بھی ہدایت دی۔ دیگر تفصیلات میں قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کومحفوظ طریقے سے مدفون کرنے کے لئے لینڈ فل سائٹس جام چاکرو، گوند پاس اور جی ٹی ایس شرافی پر ٹرنچز بنائی گئی ہیں۔دیگر تفصیلات کے مطابق ضلع وسطی 13096 ہزار ٹن، ضلع شرقی 12925 ہزار ٹن، ضلع غربی 14533 ہزار ٹن، ضلع جنوبی 14759 ہزار ٹن، ضلع کورنگی اور ملیر 5278 ہزار ٹن آلائشیں و کچرا لینڈ فل سائٹ منتقل و مدفون کیا گیا۔آلائشیں اٹھانے کے بعد چونے کا چھڑکاؤ اورجراثیم کش ادویات کا اسپرے بھی ساتھ ساتھ جاری ہے۔ آلائشوں کو ایک جگہ جمع کرنے کے لئے 80 کلیکشن پوائنٹس بنائے گئے تھے جہاں سے ڈمپر لوڈر، ٹرک کے ذریعے بروقت آلائشوں کولینڈ فل سائٹ ٹرنچز میں منتقل کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے تحت عید کے تیسرے دن بھی آلائشیں اٹھانے اور صفائی کا کام رات تک جاری رہے گا۔ دریں اثناء ہر ڈسٹرکٹ میں سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈکے افسران نے مانیٹرنگ کا عمل شفاف رکھا۔ جس کی وجہ سے عوام کو ریلیف ملا اور بہتر نتائج سامنے آئے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر میڈیا
سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ