لاہور : احتساب عدالت میں خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کے خلاف پیرا گون ہاؤسنگ سوسائٹی سکینڈل کیس کی سماعت


لاہور : احتساب عدالت میں خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کے خلاف پیرا گون ہاؤسنگ سوسائٹی سکینڈل کیس کی سماعت

عدالت نے سماعت مزید کاروائی کے لیے 23 اگست تک ملتوی کر دی

خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق نے عدالت کے روبرو حاضری لگوائی

عدالت میں آج کسی گواہ کا بیان قلمبند نہ کیا جا سکا

عدالت نے آئندہ سماعت پر دوبارہ گواہان کو بیان قلمبند کرانے کے لیے طلب کر لیا

نیب ٹرائل کورٹ کے جج کی تعیناتی کی بناء پر کسی گواہ کا بیان قلمبند نہ کیا جا سکا

خواجہ برادران کیخالف فرد جرم عائد کی جا چکی ہے

عدالت نے خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کے صحت جرم کے انکار پر گواہان کو طلب کیا تھا

احتساب عدالت کے جج اسد علی نے بطور ڈیوٹی جج کیس کی سماعت کی

عدالت میں اب تک بارہ گواہان اپنے بیان قلمبند کرا چکے ہیں

نیب کی جانب سے کیس میں ٹوٹل 122 گواہان کو پیش کیا جائے گا

خواجہ برادران پر پیرا گون سٹی کرپشن میں مبینہ طور پر مالی فوائد حاصل کرنے کا الزام ہے، نیب ریفرنس