ایم ڈی سالڈ ویسٹ کا لینڈ فل سائٹ کا دورہ، آلائشوں کو مدفون کرنے کیلئے بنائے گئے ٹرینچز کا معائنہ کیا


،
عیدالاضحی اور مون سون بارش کے سلسلے میں انتظامات مکمل ہیں،آلائشیں،کچرا اٹھانے کے ساتھ ساتھ پانی کی نکاسی کے لئے بھی ٹیمیں کام کریں گی،ایم ڈی زبیر چنہ

کراچی( )،منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ زبیر احمد چنہ نے لینڈ فل سائٹ جام چاکرو، اور گوند پاس کا دورہ کرکے کام کا معائنہ کیا تفصیلات کے مطابق جام چاکرو، گوند پاس اور جی ٹی ایس شرافی پر قربانی کے جانوروں کی آلائشیں مدفون کرنے کے لئے ٹرینچز بنا ئی گئی ہیں۔ اس موقع پر انکے ہمراہ سیکریٹری شہباز طاہرودیگر افسران موجود تھے۔ عیدالاضحی اور مون سون بارش کے سلسلے میں حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے عیدگاہوں و مساجد کے اطراف صفائی ستھرائی اور چونے کے چھڑکاؤکا کام جاری رہے گا۔ عیدالاضحی کے موقع پر گلی محلوں کے پوائنٹس، کلیکشن پوائنٹس، اورٹرینچزمیں چونے کا چھڑکاؤ یقینی بنایا جائے گا۔ چائنیز کنٹریکٹرز نے ایم ڈی کی ہدایت پر عیدالضحیٰ کے موقع پر عوام کو ریلیف کی فراہمی اور بہترین انتظامات یقینی بنانے کے لئے اضافی گاڑیوں اورعملے کے انتظامات یقینی بنائے ہیں اس کے علاوہ یوسی وائز کلیکشن پوائنٹس پر کیمپ لگا دئیے گئے ہیں۔دریں اثناء متوقع بارش میں ٹیمیں آلائشیں، کچرا اٹھانے کے ساتھ ساتھ بروقت پانی کی نکاسی کا کام بھی انجام دیں گے۔ شکایتی مراکز فعال رہیں گے اور ہر ذون میں شکایتی مراکز بنادئیے گئے ہیں۔ شکایات کے لئے سالڈ ویسٹ کے ہیڈ آفس کے مرکزِشکایت کے نمبر3- 99333702 واٹس اپ نمبر 03181030851 فعال رہیں گے۔شہری اپنی شکایات ایس ایس ڈبلیو ایم بی کی ایپ (SSWMB Complaint Karachi) پر بھی درج کرا سکتے ہیں۔ جبکہ شکایتی مراکز اور کلیکشن پوائنٹس کی تفصیلات ایس ایس ڈبلیو ایم بی کی ویب سائٹ، فیس بک اور دیگرسوشل میڈیا پر بھی فراہم کی گئی ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر میڈیا
سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ