حکومت ملک چلانے اور عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہوچکی ہے، شاہد خاقان عباسی

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اس اجلاس میں اتفاق رائے ہے کہ حکومت ملک چلانے اور عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک داؤ پر لگ چکا ہے اور معیشت کی تباہی ابتداء ہے، کوئی بات اس نام نہاد احتساب کی نہیں کی اور یہ احتساب کے نام پر اپوزیشن سے انتقام لینے کی کوشش ہے۔ شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ کسی بھی طبقہ سے پوچھیں وہ کہیں گے کہ حکومت ناکام ہوچکی ہے، عید کے بعد اے پی سی میں مشترکہ لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔


اپنا تبصرہ بھیجیں