عید کے بعد تمام سیاسی جماعتیں میدان میں آنے کیلئے پر عزم ہیں، مولانا فضل الرحمان

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ نااہل حکمران جو عوام کے نمائندے نہیں، ان کے اقتدار میں آنے سے ملک ایسے گہرے سمندر میں جاپڑا ہے جس کو سنبھالنا ملک کے تمام زعماء کا فریضہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ عید الفطر کے بعد تمام سیاسی جماعتیں میدان میں آنے کیلئے پر عزم ہیں، مشترکہ حکمت عملی کے لیے اے پی سی ہوگی، جلد ہی تاریخوں کا فیصلہ کرلیا جائے گا جس میں ملک کی تمام سیاسی جماعتیں شریک ہوں گی۔




اپنا تبصرہ بھیجیں