نوازشریف نےمودی سےمل کر عمران ‏خان کا فون ہیک کرنےکی کوشش کی

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کہا جا رہا ہےنوازشریف نےمودی سےمل کر عمران ‏خان کا فون ہیک کرنےکی کوشش کی سب جانتے ہیں نوازشریف کےمودی سےاس وقت تعلقات ‏کیسےتھے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ہیکنگ کا ‏معاملہ پاناماکیس کی طرح ہے عمران خان کے زیراستعمال فون نمبرکوہیک کرنےکی کوشش کی گئی ‏یہ نہیں کہا جاسکتا کہ عمران خان کا موبائل ہیکنگ میں کامیابی ہوئی، ہیکنگ کےمعاملےکی ابھی ‏زیادہ تفصیلات نہیں آئی ہیں۔

فوادچوہدری کے مطابق کہا جا رہا ہےنوازشریف نےمودی سےمل کر عمران خان کافون ہیک ‏کرنےکی کوشش کی، سب جانتے ہیں نوازشریف کےمودی سےاس وقت تعلقات کیسےتھے اورہم یہ ‏بھی جانتے ہیں اس وقت پاکستان کے بھارت سےتعلقات بہترنہ تھے۔

واشنگٹن پوسٹ کی جانب سے جاری رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ اسرائیلی ہیکنگ سافٹ ویئر ‏عمران خان کے خلاف بھی استعمال ہوا ہے، نوازشریف کی حکومت میں سافٹ ویئر عمران خان ‏کےخلاف استعمال ہوا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سافٹ ویئراس وقت استعمال ہواتب عمران خان وزیراعظم نہیں تھے، ریکارڈ کے ‏مطابق مختلف نمبرز میں ایک نمبر وزیراعظم عمران خان کے زیراستعمال تھا، اس کے علاوہ نواز ‏حکومت میں یہی سافٹ ویئر حساس اداروں اور سیاست دانوں کےخلاف استعمال ہوا
https://urdu.arynews.tv/was-imran-khans-phone-hacked-the-federal-minister-told-the-truth/
——————————————

پاکستان کیخلاف بھارت کی ايک اور سازش بے نقاب ہوگئی، اسرائيلی کمپنی کے ذريعے بھارت وزيراعظم عمران خان اور کابينہ ارکان کے فون ہيک کرتا رہا ہے، دشمن کی جانب سے ڈیجیٹل جاسوسی کے توڑ کیلئے سول و عسکری قيادت نے مشاورتی اجلاس بلالیا، جس میں نئی اپیلی کیشن کی تیاری کا جائزہ لیا گیا۔

مودی حکومت پڑوسیوں کیخلاف اپنے عزام میں ہر حد عبور کررہی ہے، بھارت کی جانب سے اسرائیلی کمپنی کے سافٹ ویئر کے ذریعے پاکستانی وزیراعظم عمران خان اور وفاقی کابینہ ارکان کے فون ہیک کرکے کالز اور میسجز ریکارڈ کئے جانے کا انکشاف ہوا،

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت سیاسی و عسکری قیادت کا اس معاملے پر اہم اجلاس بلالیا گیا جس میں دشمن کی جانب سے ڈیجیٹل جاسوسی کا توڑ نکالنے پر غور کیا جارہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اہم ترین اجلاس میں سائبر حملوں کے پیش نظر وزراء سمیت سرکاری افسران کیلئے واٹس ایپ طرز کی نئی ایپلیکیشن کی تیاری کا جائزہ لیا گیا، وزیراعظم، کابینہ ارکان اور حساس عہدوں پر فائز شخصیات یہ ایپلیکیشن استعمال کریں گی۔

حکومتی ذرائع کے مطابق خصوصی ایپلیکیشن کی تیاری کا 60 فیصد کام مکمل ہے، چند ماہ میں ایپلیکیشن کی رپورٹ تیار کرکے وزیراعظم کو پیش کردی جائے گی۔

نئی ایپلیکیشن واٹس ایپ طرز پر ہوگی، البتہ اس کیلئے غیرملکی انٹر فیس استعمال نہیں کیا جائے گا، اینٹی موبائل فون ہیکنگ ایپلیکیشن کا استعمال عوامی سطح پر نہیں ہوگا۔

مزید جانیے: اسرائیلی سافٹ وئیر سے50ہزار افراد کی جاسوسی کاانکشاف
بھارتی حکومت کی جانب سے اپوزیشن رہنماؤں، بھارتی صحافیوں اور تاجروں سمیت اہم شخصیات کے ہزاروں فون نمبرز ہیک کئے گئے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بھارتی حکومت کی جانب سے سیاسی مخالفین اور صحافیوں سمیت اہم شخصیات کے فون کرنے کے عمل کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مودی حکومت کی انتہاء پسند پالیسیوں سے بھارت کی اندرونی تقسیم مزید واضح ہوگئی ہے، خطے کے امن کو بھی شدید خطرات لاحق ہیں۔

وزیراعظم عمران خان اور کابینہ کی جاسوسی کا بھی انکشاف