پاکستان کا قابل فخر بیٹا داتو ارشد محمود جس نے ملاشیاء کی تعمیر و ترقی میں ناقابل فرموش خدمات سرانجام دیں

تحریر شہزاد بھٹہ


وادی سندھ صدیوں سے علم و تہذیب کا گہوراہ رھا اللہ نے وادی سندھ کو لاتعداد نعمتوں اور وسائل سے نواز رکھا ھے دنیا کی سب سے پہلی مہذب اور ترقی یافتہ  تہذیبوں موجوداڑو اور ھڑپہ کی شکل میں اسی سرزمین سے جنم لیا اللہ نے اپنی مخلوق کے لیے جو بھی نعمت پیدا کی ھے وہ اس سرزمین میں پائی جاتی ھے سردی گرمی بہار برسات اور خزاں جیسے موسموں نے ہمیشہ اپنا رنگ دکھایا ھے جو شاہد ھی دنیا کے کسی اور خطہ کو نصیب ھوتے ھیں  جس طرح اس خطہ کی زمین زرخیر ترین ھے اسی طرح یہاں کے رہنے والے بھی ذہین اور فطین ھیں جہنوں نے اپنی ذہینت ، قابلیت فہم و فراست سے دنیا بھر میں اپنا نام کمایا ھے چاھے وہ کونسا بھی فلیڈ ھو پاکستانیوں نے ہمیشہ اپنی قابلیت کا لوھا منوایا ھے ایسے ھی لاتعداد عظیم شخصیت میں ایک نام وادی پوٹھوھار کی سرزمین سے تعلق رکھنے والے ارشد محمود کا ھے جو شہیدوں اور غازیوں کی سرزمین ضلع راولپنڈی کی تحصیل گوجرخان کے رہنے والے ھیں


ارشد محمود نے اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد اپنا بزنس شروع کیا اور جلد ھی نمایاں پوزیش حاصل کی ارشد محمود نے ملاشیاء میں اپنے کاروبار کو وسعت دیتے ھوئے انڑنیشنل انویسٹمنٹ کنشوریم کے نام سے ایک کمپنی قائم کی جس کا ہیڈ کوارٹر ملاشیاء کے دارالحکومت کالالمپور میں ھے

انڑنیشنل انویسٹمنٹ کنشوریم  ملاشیاء کا ایک اھم ترین کاروباری ادارہ ھے جس نے ملاشیاء کے ساتھ ساتھ دنیا کے دیگر ممالک میں معاشی و معاشرتی ترقی اور غربت کے خاتمہ کے لیے ٹیکنیکل و مالی خدمات فراھم کر رھا ھے
چیرمین ارشد محمود کی قیادت میں انڑنیشنل انویسمنٹ کنشوریم نے ملاشیاء کی مقامی ابادی کو مالی مشکلات سے نکالنے کے لیے ایک مربوط پروگرام کے ساتھ ساتھ مالی معاونت بھی فراھم کرتا رھا ھے جس سے ملاشیاء نے معاشی و معاشرتی طور پر بے پناہ ترقی حاصل کی۔
انہی شانداد کاروباری خدمات کے صلے میں ملاشین حکومت نے معروف پاکستانی کاروباری شخصیت  ارشد محمود کو اپنا سب سے بڑا سول ایوارڈ # داتو # دیا 
ملائیشی گورنمنٹ کی طرف سے دیا جانے والا ایوارڈ پاکستان کے لئے باعثِ فخر ہے ۔ارشد محمود ایک ایسی عظیم پاکستانی شخصیت  ھیں  جہنوں نے اپنی قابلیت  اور محنتی سے پاکستان کے ساتھ ساتھ دنیا کے دیگر ممالک میں بھی ایک نام بنایا اور انہوں نے پاکستان بلکہ دوسرے ممالک میں بھی اپنی قابلیت کا لوہا منوایا۔ اور وطن عزیز کا نام روشن کیا


ارشد محمود واحد پاکستانی کاروباری شخصیت ہیں جنہوں نے شمالی سوڈان گورنمنٹ کے ساتھ  تعمیر نو پراجیکٹ کے مختلف ترقیاتی کاموں کے تکمیل کے لیے 50 ارب ڈالر کے منصوبے کا معاہدہ کیا ۔


اس تاریخی معاہدہ پر 26 مئی 2012  میں شمالی سوڈان کے صدر سلوا کیئر میرڈٹ اور انڑنیشنل انویسٹمنٹ کنشوریم کی جانب سے چیرمین داتو ارشد محمود نے دستخط کئے اس انڑنیشنل  معاہدہ کے تحت انٹرنیشنل انویسمنٹ کنشوریم شمالی سوڈان کی تعمیر نو کے لیے مختلف منصوبوں کے لیے مالی اور ٹیکنیکل معاونت کرے گا جن میں ائرپورٹس ۔بندرگاھوں ۔ذرائع امدروفت ، ایجوکیشنل ،توانائی کے منصوبے ۔بجلی و ڈیم اور صنعتی ترقی شامل ھیں اس تاریخی معاہدہ کے تحت  داتو ارشد محمود کا کنشوریم شمالی سوڈان کی زرعی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو بروئے کار اتے ھوئے غربت کے خاتمے اور غذائی قلت کو دور کرنے کی کوشش بھی کرے گا۔۔۔ شمالی سوڈان کے صدر سلو کیئر میرڈٹ نے پاکستانی نثزد ملاشیئشن داتو ارشد محمود کا شکریہ ادا کرتے ھوئے کہا پاکستان اور سوڈان کے درمیاں سالوں سے بڑے گہرے اور دوستانہ تعلقات ھیں دونوں مسلم بردار ممالک ھیں سوڈانی صدر نے شمالی سوڈان کی تعمیر نو کے لیے انڑنیشنل انویسٹیمنٹ کنشوریم کی جانب سے 50 ارب ڈالر مالیت کے منصوبوں شروع کرنے پر نہایت مسرت کا اظہار کیا ۔۔
داتو ارشد محمود پاکستانی دھرتی وہ انمول بیٹا ھے جو اپنی قابلیت کی بناء پر دنیا بھر میں اپنے ملک کا نام روشن کر رھا ھے یہاں پاکستان حکومت اور اسٹبلیمشمنٹ سے درخواست ھے کہ وہ داتو ارشد محمود چیرمین انڑنیشنل کنشوریم سے فوری رابط کرے اور پاکستان کی تعمیر و ترقی کے لیے مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لیے سرمایہ کاری کرنے کے لیے درخواست کرے خاص طور پر پانی ذخیرہ کرنے کے لیے چھوٹے چھوٹے ڈیم بنانے اور ان سے سستی بجلی پیدا کرنے،زرعت و ساحلی علاقوں کی ترقی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری شامل ھے عالمی اداروں سے قرضے لینے اور ملکی اثاثے گروی رکھنے کی بجائے داتو ارشد محمود جیسے پاکستانیوں کی مدد سے ملک وقوم کو درپیش مسائل کو دور کیا جائے
ایک ضروری بات ھے کہ دنیا بھر کے پاکستانی سرمایہ کاروں کو پاکستان انے کی دعوت دینے کے ساتھ ان کو سرخ فتیہ جیسی بیماریوں سے بچانے کی یقین دھانی بھی کروائی جائے بلکہ ارشد محمود جیسے سرمایہ کاروں کو تمام بنیادی سہولیات بھی فراھم کی جائیں تاکہ وہ کسی پریشانی کے ملک و قوم کے لیے اپنا حصہ ڈال سکیں ۔
۔یہاں حکومت پاکستان سے درخواست ھے کہ وہ داتو ارشد محمود کو ملک وقوم کا نام دنیا بھر میں روشن کرنے اور اعلی خدمات سرانجام دینے پر سول ایوارڈ تغمہ امتیاز دیا جائے ۔پاکستان زندہ باد