پاکستان کو افغانستان کے حالات کا ذمہ دارٹھہرانا مایوس کن ہے،وزیراعظم

وسطی اورجنوبی ایشیا کے علاقائی ممالک کے درمیان کانفرنس کا انعقاد کانگریس سینٹرتاشقند میں کیا گیا، وزیراعظم عمران خان کانفرنس میں شرکت کیلئے پہنچے ازبکستان کے صدر نے عمران خان کا استقبال کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے وسطی وجنوبی ایشیائی رابطہ کانفرنس سے خطاب میں سی پیک کو بی آر آئی کا فلیگ پروجیکٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے سے خطے میں نہ صرف تجارتی روابط کو بڑھایا جا سکے گا بلکہ علاقائی تعاون کو بھی مزید فروغ ملے گا۔ خطے میں ایک دوسرے سے بہتر تعلقات کے لیے گوادر کو توانائی، تجارتی اور لاجسٹک مرکز کے طور پر ترقی دے رہے ہیں