ٹی پی ایل ٹریکر کا گاڑیوں کو ٹریکنگ کیلئے بینک الفلاح کیساتھ معاہدہ -یہ پیشکش پاکستان بھر میں بینک الفلاح کے تمام کارڈز کے لیے مؤثر ہوگی


پاکستان میں ٹریکنگ، ٹیلی میٹکس، میپنگ اور لوکیشن پر مبنی خدمات فراہم کرنے والی سر فہرست کمپنی،ٹی پی ایل ٹریکر نے ملک کے اہم مالیاتی اداروں میں شمار کئے جانے والے ادارے ،بینک الفلاح کے ساتھ ،بینک الفلاح کے کسٹمرز کو ُان کے کارڈ کے استعمال کے ذریعے وہیکل ٹریکنگ پراڈکٹس پر خصوصی رعایت کے ساتھ خدمات کی فراہمی کے لیے معاہدہ کیا ہے ۔اس شراکت داری؍معاہدہ کے تحت ، بینک الفلاح کے کسٹمرز ، ٹریکر پلس، ٹریکر پریمیم اور نئی متعارف کرائی جانے والی پراڈکٹ” ٹریکر پرو “پر28فیصد تک خصوصی رعایت حاصل کریں گے اورجس کے ذریعے وہ خریدی ہوئی اپنی نئی کار کو بغیر کسی پریشانی چلاسکیں گے۔دونوں اداروں کے درمیان ہونے والا یہ اشتراک؍معاہدہ ، منفرد پراڈکٹ پورٹ فولیو کی تشکیل کے لیے بینک الفلاح کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کی طرف ایک مثبت پیش رفت ہے ،جو کسٹمرز کو ممکنہ طور پر بہترین انداز میں سہولیات فراہم کرتی ہے۔بینک ، اُن لوگوں کی زندگیوںکو آسان اور باسہولت بنانے کے طریقوں پر مسلسل کام کررہا ہے ، جو مختلف شعبہ جات میں کام کرنے والے چند اہم اداروں کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے اس کی سروسز کو استعمال کرتے ہیں ۔ُپاکستان میں 19 سالوں پر محیط وسیع تجربے کے ساتھ ،GPS وہیکل ٹریکنگ سسٹمز میں مارکیٹ کا سر فہرست ادارہ ہونے کی حیثیت سے ، ٹی پی ایل ٹریکر لمیٹڈ اپنے صارفین کو ٹیکنالوجی اور کسٹمر سروسز کی بے مثال خدمات کی پیش کرتا ہے۔اس صنعت میں سب سے پہلی پراڈکٹس اور ” ٹریکر پرو”اور گم شدہ گاڑی کی بازیابی میں معاونت جیسی سروسز سے کمپنی ، کسٹمرز کو نہ صرف مکمل طور پر ذہنی سکون کی فراہمی کو یقینی بناتی ہے بلکہ ساتھ ہی کسٹمرز کو بدقسمتی سے ان کی گاڑی کے چوری ہونے کی صورت میں ، ان کی کار کی مالیت کے مساوی رقم نقد صورت میں دینے کا وعدہ بھی کرتی ہے ۔یہ امر بھی واضح طور پر عیاں ہے کہ دونوں کمپنیز ، ملک بھر میں موجود اپنے کسٹمرز کے لیے اپنی پراڈکٹس اور سروسز کو ڈیجیٹائز کرنے کے مشن میں مصروف عمل ہیں ۔ بینک الفلاح کے کسٹمرز کو اس منفرد پراڈکٹ کی پیشکش تک 01 جولائی تا 10 دسمبر2021 رسائی حاصل ہوگی۔تمام کسٹمرز کو اس منفرد سہولت سے فائدہ پہنچانے کو یقینی بنانے کے لیے ، یہ پیشکش پاکستان بھر میں بینک الفلاح کے تمام کارڈز کے لیے مؤثر ہوگی ۔اس موقع پر ٹی پی ایل ٹریکر کے سی ای او، سرور علی خان نے کہا کہ ،”بینک الفلاح کے ساتھ کیا جانے والا یہ اسٹریٹیجک معاہدہ اور اتحاد، وہیکل ٹریکنگ انڈسٹری میں خود کو لیڈر کی حیثیت سے منوانے کے حوالے سے ہمارے مشن کا تسلسل ہے ۔ یہ ایک منفردپیشکش ہے اور پاکستان میں ٹی پی ایل ٹریکر،بینک کے کسٹمرز کو اس سہولت کی پیشکش کرنے والی پہلی ٹریکنگ کمپنی ہے۔انہوں نے اس معاہدے پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ شراکت، آنے والے دنوں میں دونوں اداروں کے درمیان مختلف امور پر ہم آہنگی پیدا کرے گی ، جو پاکستان میں ہمارے کسٹمربیس کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگی ۔بینک الفلاح کے سی ای او ، عاطف باجوہ نے دونوں اداروں کے مابین ہونے والی اس پیش رفت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ،”باہمی شراکت دراصل مالیاتی نظام کے ماحوال کو یقینی بنانے کا بنیادی عنصر ہے ، جو نہ صرف مستحکم ہوتا ہے بلکہ یہ سود مند انداز میں پیش رفت کرنے کی صلاحیت کا بھی حامل ہوتا ہے ۔بینک الفلاح میں ہم ہمیشہ سے ہی ایسے مواقع کی تلاش میں رہتے ہیں ، جن کے ذریعے ہم ان نئی منازل تک خود کو وسعت دے سکیں،جو اس سے قبل ہماری پہنچ میں نہیں تھی۔ٹی پی ایل ٹریکر،پاکستان میں ٹریکنگ اور لوکیشن کی فراہمی کے حوالے سے ایک ترقی پسند ادارہ ہے اور اس معاہدے کے ذریعے ،ہم اپنی سروسز کو زیادہ بہتر انداز میںوسعت دے رہے ہیں۔