اربوں روپے کی بیرونی سرمایہ کاری کا منصوبہ روک دیاگیا-تھر کول بلاک 6میں برطانوی کمپنی کو اجازت نہ مل سکی

اربوں روپے کی بیرونی سرمایہ کاری کا منصوبہ روک دیاگیا
تھر کول بلاک 6میں برطانوی کمپنی کو اجازت نہ مل سکی

برطانوی کمپنی اوریکل تھر کے کوئلے سے بجلی،گیس اور فرٹیلائزر بنانا چاہتی تھی
اوریکل نے تھرکول بلاک6میں خطیر سرمایہ کاری کی پیشکش کی تھی
سندھ حکومت نے تھر کول بلاک 6میں برطانوی سرمایہ کار کمپنی کو اجازت نہ دینے کا الزام وفاقی حکومت پر عائد کردیا
اوریکل کمپنی کی تھر کول میں سرمایہ کاری کے زریعے بجلی کی پیداوار میں اضافہ ہوناتھا
سندھ اور وفاقی حکومت کے درمیان خط وکتابت کے باوجود برطانوی کمپنی اوریکل کو تھرکول میں سرمایہ کاری کی اجازت نہیں مل سکی
تھرکول مائننگ اور متبادل توانائی سی پیک میں شامل ہے وزیر توانائی امتیاز شیخ
وفاقی حکومت سندھ کے متبادل توانائی منصوبوں کو دانستہ روک رہی ہے امتیاز شیخ وزیر توانائی
سی پیک مشترکہ تعاون کمیٹی کے اجلاس میں بھی تھرکول بلاک 6منصوبے کو شامل نہیں کیا گیا امتیاز شیخ
پاک چین اقتصاری رہداری منصوبے کے سب سے بڑے فورم جے سی سی کا اجلاس 16جولائی کو شیڈول ہے
سندھ کے ونڈ پاور پراجیکٹ کی بھی منظوری نہیں دی گئی وزیر توانائی امتیاز شیخ