سابق وفاقی وزیر پیر صدرالدین شاہ راشدی کی والدہ ا کے انتقال پر ملک بھر کی کئی بااثر شخصیات نے تعزیت کی ہے

حروں کے روحانی پیشوا اور مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر سید صبغت اللہ شاہ راشدی (پیر پگارا) ، سابق وفاقی وزیر پیر صدرالدین شاہ راشدی کی والدہ اور فنکشنل لیگ کے مرکزی نائب صدر پیر یاسر کی نانی کے انتقال پر ملک بھر کی کئی بااثر شخصیات نے پیر پگارا پیر صدرالدین شاہ اور پیر یاسرکے ساتھ تعزیت کی ہے۔ تعزیت کرنے والوں میں سابق وفاقی وزیر سید یوسف رضا گیلانی، سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد مخدوم اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی، غوث بخش خان مہر، شہریار مہر، سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن سکھر کے صدر قربان علی ملانو، سپریم کورٹ آف پاکستان کے وکیل نثار احمد بھنبھرو، سابق رکن قومی اسمبلی پیر کاظم علی شاہ لکیاری، سابق تعلقہ ناظم صوبھوڈیرو سید محرم علی شاہ، پیر سید معشوق علی شاہ جیلانی آف رانی پور، سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی گمبٹ خالد حسین شیخ ایڈوکیٹ، شیعہ علماء کونسل کے مرکزی رہنما سید سرکار حسین شاہ، سابق چیئرمین ڈسٹرکٹ پبلک سیفٹی اینڈ پولیس کمپلینٹ کمیشن و سابق جسٹس آف پیس غلام عباس بھنبھرو، عبدالوحید بھنبھرو ایڈوکیٹ، اختیار احمد بھنبھرو ایڈوکیٹ، زائر حسین بھنبھرو ایڈوکیٹ، رکن سندھ اسمبلی وریام فقیر خاصخیلی، صاحبزادہ میر شاہنواز تالپور، صاحبزادہ میر ڈنل خان تالپور، صاحبزادہ میر پنہل خان تالپور، صاحبزادہ میر ظہیر حسین تالپور، سردار ارباب خان پلھ اور دیگر شامل ہیں۔ پیر پگارا ، پیر صدرالدین شاہ کی والدہ اور پیر یاسر کی نانی کا گذشتہ ہفتے کے روز 90 برس کی عمر میں کراچی میں انتقال ہوا تھاان کی میت درگاہ شریف پیر جوگوٹھ لائی گئی جہاں ان کو درگاہ کے بزرگوں کے آبائی قبرستان میں سپردخاک کیا گیا۔جس میں روحانی ، ادبی ، سیاسی و سماجی شخصیات پیر صاحب کے مریدین اور فنکشنل لیگ کے عہدیدران اور کارکنان نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی تاہم پیر پگارا ، یونس سائیں اور پیر یاسر سے تعزیتوں کا سلسلہ جاری ہے۔