گورنرسندھ عمران اسماعیل سے ممبر قومی اسمبلی اسد عمر کی گورنر ہاﺅس میں ملاقات

کراچی – گورنرسندھ عمران اسماعیل سے ممبر قومی اسمبلی اسد عمر نے گورنر ہاﺅس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبہ کی مجموعی صورتحال ،عوامی مسائل کے حل ، صوبہ کے ترقیاتی منصوبوں اور باہمی دلچسپی کے حامل امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔گورنر سندھ نے کہا کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ ممبر قومی اسمبلی اسد عمر نے گورنر سندھ کو بتایا کہ معاشی استحکام کے لئے قلیل ، وسط اور طویل مدتی پروگرام تشکیل دیئے گئے ہیں۔


اپنا تبصرہ بھیجیں