پیپلز پارٹی کی حکومت صحافیوں کے حقوق کے لئے آواز بلند کرتی رہے گی، ہم آزاد صحافت پر یقین رکھتے، بیرسٹر مرتضیٰ وہاب

کراچی – مشیر اطلاعات قانون و اینٹی کرپشن سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب سے ایسوسی ایشن آف پارلیمینٹری جرنلسٹس سندھ ( اے پی جے) پیپ اور خیرپور پریس کلب کے عہدیداران نے گزشتہ روز سندھ اسمبلی میں انکے دفتر میں ملاقات کی، ملاقات میں صحافیوں کو درپیش مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ مشیر اطلاعات نے پاکستان ایسوسی ایشن آف پریس فوٹو گرافرز ( پیپ) کو سالانہ گرانٹ پانچ لاکھ روپے کا چیک پیش کیا جو پیپ کے عہدیداران وقار احمد اور ابوالحسن نے وصول کیا مشیر اطلاعات نے خیرپور پریس کلب کی سالانہ گرانٹ کی بھی منظوری دی۔


اس موقع پر اے پی جے کے وکیل راؤ، اکرم بلوچ، اقتدار انور، حفیظ بلوچ، اکبر جعفری ، پیپ اور خیرپور پریس کلب کے سر پرست اعلیٰ خا ن محمد منگنہار نے مشیر اطلاعات سے تشکر کا اظہار کیا۔ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت صحافیوں کے حقوق کے لئے آواز بلند کرتی رہے گی ہم آزاد صحافت پر یقین رکھتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں