پاکستان کی سیاسی جماعتوں کو ٹھیکے پر اقتدار لینا بند کردینا چائیے،سینیٹر مولا بخش چانڈیو

پاکستان کی سیاسی جماعتوں کو ٹھیکے پر اقتدار لینا بند کردینا چائیے،سینیٹر مولا بخش چانڈیو وویمن میڈیا سینٹر کے زیرِ اہتمام پانچ روزہ تربیتی ورکشاپ حیدرآباد (پ ر)”پاکستان کی سیاسی جماعتوں کو ٹھیکے پر اقتدار لینا بند کردینا چائیے” یہ بات پروگرام کے آخری روز مہمان خصوصی  سینیٹر مولا بخش چانڈیونے حیدرآباد کے مقامی ہوٹل میں وویمن میڈیا سینٹر کے زیرِ اہتمام پانچ روزہ تربیتی ورکشاپ میں کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے سامنے تحریک کا ماحول ہو اور اپوزیشن کمزوری کا مظاہرہ کریگی تو وہ حکومت کی سپورٹ ہوگی۔مولا بخش چانڈیو کا کہنا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ کبھی سیاسی جماعت نہیں تھی میاں صاحب نے اسے سیاسی جماعت بنایا  حکومت کے خلاف محاذ بنانا ہے تو بہت سارے لوگوں سے بات کرینگے،پارٹیوں کو اپنا وقار بنانا چائیے اور اقتدار کے مالکانہ حقوق لینا چائیں۔آخر میں انھوں نے وویمن میڈیا سینٹر کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا اور طالبات میں اسناد تقسیم کی۔تربیتی ورکشاپ میں آئے ہوئے شرکا  نے بھی وویمن میڈیا سینٹر کی کاووشوں کو سراہا۔