پاکستان مسلم لیگ ن جدہ کے نائب صدر رانا ذوہیب علی خاں نے پاک اوورسیز میڈیا فورم کے اعزاز میں عشائیہ دیا ۔

پاکستان مسلم لیگ ن جدہ کے سینیئر نائب صدر رانا ذوہیب علی خاں نے سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں پاک اوورسیز میڈیا فورم کے اعزاز میں عشائیہ دیا ۔
جس کے مہمان خصوصی پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب کے مرکزی صدر ملک منظور حسین اعوان تھے شرکاہ میں سینیئر رہنما پاکستان مسلم لیگ( ن ) سہیل ایوب گجر، انٹرنیشنل میڈیا کے صدر ملک عاصم اعوان، پاک اوورسیز میڈیا فورم کے صدر شعیب الطاف ، جنرل سیکرٹری میاں محی الدین ، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری مرزا مدثر، سینیئر ہوسٹ اینڈ جرنلسٹ چوہدری محمد خالد رفیق ، ایگزیکٹیو ممبر احمد فواد خان سواتی، اس کے علاوہ پاکستان جرنلسٹ فورم سے مصطفیٰ خان، کمیونٹی سے قاسم شہزاد چشتی ، مسلم لیگ کے سینیئر ورکرز چوہدری محمد طارق ، حاجی دلبر حسین ، چوہدری وسیم اقبال آرائیں اور کثیر تعداد میں کارکنان اور عہدیداران نے بھی شرکت کی پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر ملک منظور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دیار غیر میں رہتے ہوۓ ہمیں اپنے وطن عزیز پاکستان کا بہترین تشخص قائم رکھنا چاہے اور ہم سب کو مل کر قوم و ملت کی ترقی کے لیے کوشاں رہنا چاہیے ۔
آخر میں تقریب کے میزبان پاکستان مسلم لیگ ن جدہ کے نائب صدر، رانا ذوہیب علی خاں نے مہمان خصوصی ملک منظور حسین، پاکستان اوورسیز میڈیا فورم کی ٹیم اور آے ہوۓ دیگر تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا

ریاض ( ناظم علی عطاری )