اپوزیشن رکن سید عبدالرشید کی تحریک استحقاق سلیکٹ کمیٹی کے حوالے

کراچی –  سندھ اسمبلی میں جمعہ کواپوزیشن رکن سید عبدالرشید کی تحریک استحقاق سلیکٹ کمیٹی کے حوالے کردی گئی ۔ متحدہ مجلس عمل کے رکن سید عبدالرشید نے اپنی تحریک میں موقف اختیارکیا ہے کہ اپوزیشن لیڈرسندھ اسمبلی نے بطور اپوزیشن رکن میرے خلاف پہلے بھی بات کی اورپھرمجھ پرایوان میں حملہ کرنے کی کوشش کی گئی اسمبلی میں شور شرابہ کرکے ایوان کا ماحول خراب کیا گیا،مجھے بغل بچہ کہا گیا میری تحریک استحقاق پر کارروائی کی جائے ۔ اسپیکرکے استفسارپرصوبائی وزیرمکیش کمارچاؤلہ نے ایوان کوبتایا کہ سلیکٹ کمیٹی کے رکن خواجہ اظہارالحسن کے سڑک خادثہ میں زخمی ہونے کی وجہ سے اجلاس منعقد نہیں کیاجاسکا ہے تاہم ایوان میں موجود خواجہ اظہارالحسن سے مشاورت کے بعد اجلاس بلاکرمزید کارروائی آگے بڑھائی جائے گی صوبائی وزیرکی یقین دہانی پراسپیکرنے تحریک استحقاق سلیکٹ کمیٹی کے حوالے کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں