کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں وفات پانے والے ملازمین کے بچوں کو فوتگی کوٹے کے تحت تقرر نامے جاری کردیئے گئے،


صوبائی وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کے احکامات کی روشنی میں کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں وفات پانے والے ملازمین کے بچوں کو فوتگی کوٹے کے تحت تقرر نامے جاری کردیئے گئے، صوبائی وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ، سیکریٹری بلدیات، ایم پی اے شمیم ممتاز اور ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی نے 28 ملازمین کے بچوں میں تقرر نامے تقسیم کئے۔ مرحوم ملازمین کے 28 بچوں میں سے 18 کلرک اور 10 بچوں کو نائب قاصد و خلاصی میں تقرر کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے مرحوم ملازمین کے بچوں کو تعیناتی پر مبارک باد دی جبکہ ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے کا کہنا تھا کہ ملازمین کے بنیادی حقوق کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہیں، فوتگی ملازمین کے بچوں کی تقرری کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی، کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں 28 بچوں کو اپائنمنٹ لیٹر تقسیم کئے جارہے ہیں۔ تقریب میں سیکریٹری کے ڈی اے، ڈائریکٹر کوآرڈی نیشن، ڈائریکٹر ایسڈز، ڈائریکٹر ایڈمن انجینئرنگ بھی موجود تھے۔ واضح رہے کہ وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے

ادارے کے وفات پانے والے ملازمین کے بچوں کو جلد ازجلد تقرر نامے جاری کرنے کے عمل کو مکمل کرنے کی ہدایت کی تھی۔