یوسف خان المعروف دلیپ کمار 98 سال کی عُمر میں انتقال کر گئے

بالی ووڈ فلم نگری پر طویل عرصے تک راج کرنے والے لیجنڈری اداکار یوسف خان المعروف دلیپ کمار 98 سال کی عُمر میں انتقال کر گئے۔

دلیپ کمار کے انتقال کی خبر اُن کے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اُن کے ترجمان فیصل فاروقی کی جانب سے دی گئی ہے
————–
ایک باب نہیں کتاب بند ہوگئی ۔۔
نشان پاکستان کا اعزاز پانے والے یوسف خان نے 98 سال کی عمر میں سفر آخرت اختیار کیا
پچھلے ایک مہینے سے وہ کئی بار آئی سی یو میں داخل رہے
بھارت کے تمام بڑے قومی و فلمی ایوارڈ ان کے نام ریے
دلیپ کمار نے اداکاری کو زندگی سے قریب تر کردیا تھا