سیمنٹ فیکٹریوں کو معدنیات فراہم کرنا محکمے کا کام نہیں ہے، ہمارا کام صرف معدنیات کی تلاش ہے، شبیر بجارانی

کراچی- سندھ اسمبلی کے اجلاس میں محکمہ معدنیات سے متعلق وقفہ سولات کے دوران صوبائی وزیر شبیر بجارانی نے ارکان کے سوالات کے جوابات دئیے انہوں نے کہا کہ معدنیات کی نیلامی کے بڈز اور ریزروکے نرخ محکمے کی اعلیٰ سطح کی قائم کمیٹی طے کرتی ہے اجلاس میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے پوچھا کہ کراچی میں سیمنٹ فیکٹریوں کو معدنیات کس طرح دیتے ہیں جس کے جواب میں صوبائی وزیر نے کہا کہ سیمنٹ فیکٹریوں کو معدنیات فراہم کرنا محکمے کا کام نہیں ہے۔ ہمارا کام صرف معدنیات کی تلاش ہے۔اپوزیشن کے احتجاج اور بعض وزراء کی عدم موجودگی کے باعث توجہ دلاؤ نوٹس پر ایوان میں بحث نہ ہوسکی۔


اپنا تبصرہ بھیجیں