شہر میں غیر قانونی تعمیرات کے سرگرم کرداروں ، جعلی اور فرضی ڈیجیٹل میڈیا کے سہولت کاروں اور بلیک میلر نقلی صحافیوں اور نام نہاد این جی اوز کے خلاف کریک ڈاؤن کی تیاریاں


شہر میں غیر قانونی تعمیرات کے سرگرم کرداروں ، جعلی اور فرضی ڈیجیٹل میڈیا کے سہولت کاروں اور بلیک میلر نقلی صحافیوں اور نام نہاد این جی اوز کے خلاف کریک ڈاؤن کی تیاریاں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سپریم کورٹ کی جانب سے شہر میں غیر قانونی تعمیرات اور قبضہ مافیا کے خلاف کاروائی کرنے کے واضح احکامات کی روشنی میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے متعلقہ اداروں کی جانب سے ایک بھرپور کریک ڈاؤن کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں جس کے دوران شہر بھر میں جاری غیر قانونی تعمیرات اور قبضوں کے خلاف ایکشن ہوگا اور ان معاملات میں ملوث تمام سرگرم کردار و ان کے سہولت کاروں پشت پناہی کرنے والے عناصر اور ان کا سہارا بننے والے فرضی اور جعلی صحافیوں ، نام نہاد این جی اوز اور بلیک میلنگ کے لیے استعمال ہونے والے ڈیجیٹل میڈیا کے فرضی اور نقلی اخبارات اور ٹی وی چینلز کے نام پر قائم کیے گئے ڈیجیٹل میڈیا پیج ،اور فیک اکاؤنٹ کے ذریعے کی جانے والی بلیک میلنگ پر قابو پانے کے اقدامات شامل ہوں گے اس سلسلے میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے مختلف متعلقہ ادارے اور ان کے افسران اور ذمہ داران متعلقہ قوانین کے تحت کاروائی عمل میں لائیں گے اور شہر میں غیر قانونی تعمیرات اور قبضوں کے خلاف متعلقہ ادارے اپنی مشینری حرکت میں لا کر ان کے حوالے سے فیصلہ کن ایکشن لیں گے جو شہریوں کو زمین پر نظر آئے گا ۔ذمہ دار سرکاری ذرائع کے مطابق اب غیر قانونی تعمیرات کرنے والوں اور قبضہ مافیا کو مزید کوئی رعایت نہیں ملے گی اور ہر کسی کے خلاف ایکشن ہوگا سب کو یہ واضح پیغام مل جائے گا کہ غیر قانونی تعمیرات کی اجازت نہیں ہے جہاں کہیں بھی جب کبھی بھی جو کوئی بھی غیر قانونی تعمیرات کرے گا غیر قانونی دیوار کھڑی کرے گا غیر قانونی چھت ڈالے گا یا غیر قانونی تعمیراتی کام کو آگے بڑھائے گا اس کے خلاف ایکشن ہوگا اور اس کی غیر قانونی تعمیرات کو گرا دیا جائے گا ہر جگہ پر غیر قانونی تعمیرات گریں گی ٹوٹے گی اور انہیں توڑا ہی جائے گا لہذا غیر قانونی تعمیرات میں سرمایہ کاری کرنے والے شہری اپنے نقصان کے ذمہ دار خود ہوں گے انہیں غیر قانونی تعمیرات اور قبضہ مافیا کے ہاتھوں اپنی رقم ضائع نہیں کرنی چاہیے واضح رہے کہ سپریم کورٹ کراچی میں غیر قانونی تعمیرات اور قبضوں کے حوالے سے واضح کرنا جاری کر چکی ہے عدالتی احکامات پر بعض غیر قانونی پلازے اور بڑے پروجیکٹ بھی زد میں آ چکے ہیں اور شہر بھر میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف توڑ پھوڑ کا سلسلہ جاری ہے آنے والے دنوں میں یہ سلسلہ مزید تیز ہوگا ذرائع کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے نئے ڈائریکٹر جنرل کی آمد اس حوالے سے حکومت کے ارادوں کا بتا دے رہی ہےنئے ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی غیر قانونی تعمیرات اور قبضہ مافیا کے خلاف ایکشن لینے آئے ہیں اور اس ضمن میں کسی رعایت کی توقع نہ رکھی جائے آنے والے دنوں میں شہر میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف سرکاری مشینری زیادہ تیزی کے ساتھ حرکت میں نظر آئے گی
——————————————–

محمدسلیم رضا نے بطور ڈائریکٹرجنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا چارج سنبھال لیا ہے تعیناتی کے فوری بعد ان کی زیرصدارت ایس بی سی اے کراچی ہیڈکوارٹرمیں ایک تعارفی اجلاس منعقدہواجس میں بالخصوص غیرقانونی تعمیرات کے سدباب اوران کے خلاف انہدامی کارروائیوں سمیت دیگراہم امور کاجائزہ بھی لیاگیا۔