چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے پاکستان میں ایرانی سفیر مہدی ہنردوست کی زرداری ہاؤس میں ملاقات

اسلام آباد- چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے پاکستان میں ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست کی زرداری ہاؤس میں ملاقات میں خطے کی صورت حال و باہمی دلچسپی کے امور زیر بحث رہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاک ایران تعلقات میں بہتری پر زور دیا، پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کا معاملہ بھی ملاقات میں زیر غور آیا۔چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ  برادر ہمسایہ ملک ایران سے پاکستان کے بہترین تجارتی وسفارتی تعلقات ناگزیر ہیں۔


اپنا تبصرہ بھیجیں