جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی اور ڈبلیو ایچ او میں فیملی میڈیسن میں ڈپلومہ کرانے کا معاہدہ

فیملی میڈیسن پروگرام میں ڈپلومہ کے لئے جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی اور ڈبلیو ایچ او میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط

جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے انسٹیٹیوٹ اوف فیملی میڈیسن کی سربراہ پروفیسر ماری اینڈریڈاز نے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مشرقی میڈیٹرینین آفس کے ساتھ ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے

۔اس موقع پر اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر فوزیہ اختر بھی ان کے ساتھ تھیں۔

ڈبلیو ایچ او کی جانب سے پاکستان میں ان کی نمائندہ ڈاکٹر پلیتھا گنارتھنا مہیپلا نے دستخط کیے۔

جے ایس ایم یو ایک سالہ پروفیشنل ڈپلومہ پروگرام تیار کرے گا اور اسے ڈبلیو ایچ او کے اشتراک سے ڈاکٹروں کو پیش کیا جائے گا۔وائس چانسلر جے ایس ایم یو پروفیسر امجد سراج میمن

اس ڈپلومہ پروگرام میں ملک میں طبی عملے کی جدید انداز میں تربیت کی جائے گی۔وائس چانسلر جے ایس ایم یو پروفیسر امجد سراج میمن