ٹیکس ایمنسٹی اسکیم پر پی ٹی آئی کا اپوزیشن کے دور میں کیا موقف تھا اور آج کیا ہے؟

[embedyt] https://www.youtube.com/watch?v=3eEASC64x3M[/embedyt]




ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان اور سابق وزیر خزانہ اسد عمر کا حکومت میں آنے سے پہلے کیا موٴقف ہوا کرتا تھا اور اب کیا موٴقف ہے اس حوالے سے سوشل میڈیا پر پرانی ویڈیوز کا بہت چرچا ہو رہا ہے جن میں اس وقت پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان اور ان کے ساتھ اسد عمر، نواز شریف دور کی ایمنسٹی اسکیم پر سخت تنقید کی کیا کرتے تھے اور ایسی اسکیم کو ٹیکس دینے والے ایماندار لوگوں کے منہ پر تھپڑ قرار دیتے تھے اور ان کا موٴقف تھا کہ ٹیکس ایمنسٹی اسکیم دراصل کالا دھن سفید کرنے کے برابر ہوتی ہے دونوں ٹیکس ادا نہیں کرتے ان کو ایسی اسکیم سے فائدہ پہنچایا جاتا ہے اور یہ ٹیکس دینے والوں کے ساتھ ناانصافی ہوتی ہے۔



اب وہی عمران خان اور اسد عمر ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کے خلاف باتیں نہیں کر رہے کیونکہ اب ان کی اپنی حکومت ہے اور انہی کی اپنی حکومت نے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم متعارف کرائی ہے اور پی ٹی آئی کے دور حکومت میں خود ڈاکٹر عارف علوی نے اس اسکیم کو قانون بنانے پر دستخط کیے ہیں۔ سوشل میڈیا پر سوال اٹھائے جا رہے ہیں کہ پی ٹی آئی کے رہنماؤں کا مؤقف نواز شریف کے دور میں ایمنسٹی اسکیم کے بارے میں صحیح تھا یا آج صحیح ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں