جیل میں ملاقات ۔ نواز شریف نے مریم کو اہم نصیحت کر دی

پاکستان مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے سابق وزیر اعظم اور اپنے والد میاں محمد نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کی ۔ملاقات کے دوران نواز شریف کی صحت اور ملکی سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی ملاقات کے دوران سابق وزیراعظم نواز شریف نے اپنی بیٹی مریم نواز کو نصیحت کی کہ وہ ہمیشہ عوامی جذبات کی ترجمانی کریں عوام کو پاکستان مسلم لیگ نون سے ہی توقعات وابستہ ہیں لہذا نون لیگ ہمیشہ عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کی آواز بنے نواز شریف نے اپنی بیٹی مریم نواز نے کہا کہ میری صحت کی فکر سے زیادہ ملکی معیشت کی فکر کی جائے ۔


ملاقات کے بعد مریم نواز نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ملاقات کے بارے میں لکھا کے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو اپنی صحت سے زیادہ ملک کی گرتی ہوئی معیشت کے بارے میں فکر ہے نواز شریف عوامی رہنما ہیں اس لیے انھیں عوام کے مسائل اور پریشانیوں کی فکر لاحق ہے وہ جیل میں بھی اپنی پریشانیوں سے زیادہ عوام کی پریشانیوں کے بارے میں سوچتے ہیں ۔ سیاسی مبصرین کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز کی جیل میں ملاقات کے بعد آنے والے بیان سے یہ بات مزید واضح ہوتی ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اب مسلم لیگ نون کا سیاسی مستقبل اپنی صاحبزادی مریم نواز کے ساتھ دیکھ رہے ہیں اس لیے وہ اپنی بیٹی کی سیاسی تربیت اور آنے والے دنوں میں سیاسی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے انہیں تیار کر رہے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں