سندھ یونیورسٹی کے ایم فل ٹیسٹ میں قادیانیوں کی تفسیر کے سوالات شامل کردیئے گئے

کراچی:سندھ یونیورسٹی آف جامشورو میں ایم فل اور پی ایچ ڈیز میں داخلوں کے ٹیسٹ لئے جا رہے ہیں، جس 28 جون سے جاری ہونے والے ٹیسٹ انٹرویوز ابھی تک جاری ہیں،جس میں مختلف شعبہ جات میں داخلے کئے جا رہے ہیں۔
سندھ یونیورسٹی آف جامشورو کی جانب سے اسلامک ڈیپارٹمنٹ میں لئے گئے ٹیسٹ کے دوران 100 ایم سی کیوز دیئے گئے ہیں۔
جن90نمبر پر دئے گئے ایم سی کیوز کے جواب میں پوچھا گیا ہے کہ تفسیر احمدیہ کس نے لکھی ہے؟۔ جس کے لئے 4 آپشن دیئے گئے ہیں، جن میں غلام احمد قادیانی، غلام احمد پرویز، سر سید احمد خان اور ملا جیون شامل ہیں۔
مذکورہ سوالیہ پیپر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر سخت تنقید کی جارہی ہے کہ ایسا کیوں کیا گیا ہے؟۔ کیا اس کے علاوہ کوئی سوال نہیں پوچھا جاسکتا تھا؟،سوشل میڈیاپر صارفین کی جانب سے پرچہ بنانے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

اس حوالے سے سندھ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر صدیق کلہوڑو سے رابطہ کیا گیا، تاہم انہوں نے فون ریسیو نہیں کیا۔جس کے باعث ان کا موقف سامنے نہیں آسکا۔
———————

عظمت خان
———————-

https://mmnews.tv/urdu/the-m-phil-test-of-sindh-university-includes-questions-on-the-interpretation-of-qadianis/amp/