نکے بابو پتلی گلی سے نکل چکے ہیں بڑے میاں بیماری کی حالت میں فرار کی راہیں تلاش کر رہے ہیں

تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید کا کہنا ہے کہ مجرم کو سیاسی رہنما بنا کر پیش کرنے کی جتنی کوشش بھی کرلی جائے ناکامی ہی ملے گی ۔نکے بابو پہلے ہی پتلی گلی سے نکل چکے ہیں بڑے میاں بیماری کی آڑ میں فرار کی راہیں تلاش کر رہے ہیں ۔مسلم لیگ نون کے رہنما پرویز رشید کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید کا کہنا تھا کہ پرویز رشید روزے اول سے غلط فہمی کا شکار ہیں کہ قوم نواز شریف کی وارداتوں سے غافل ہے .


حقیقت یہ ہے کہ نواز شریف کے جیل جانے میں عمران خان کا نہیں خود ان کا اپنا ان کی اولاد کا اور پرویز رشید جیسے مشیروں کا کردار ہے نواز شریف کی چوری اس وقت پکڑی گئی جب وہ خود مطلق ا لعنان وزیراعظم تھے ان پر سارا مقدمہ خود مسلم لیگ نون کے دور اقتدار میں چلا ۔دونوں بھائیوں کی جرت اور بہادری کا مظاہرہ پوری قوم دیکھ رہی ہے پرویز رشید کی فل نہ اٹھائیں دیگر شعبہ ہائے زندگی کی طرح سیاست کی تطہیر کا عمل بھی جاری ہے جو جھوٹ مکاری و عیاری اور دھوکہ دہی کی بجائے قوم اصول نظریہ اقتدار کی سیاست چاہتی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں