شیخ رشید کا بھارت کو کرارا جواب

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ میں بھارت وزارتی داخلہ کے بیان کی پر زور مذمت کرتاہوں، جموں میں ہونے والے ڈرون حملے میں پاکستان کا کوئی کردار نہیں، بھارت کے پاس کوئی ثبوت ہے تو سامنے لائے

شیخ رشید نے کہا کہ بھارت کرونا پر ناکامی کی وجہ سےپاکستان پر الزام لگارہا ہے، را انڈیا پاکستان کو تسلیم نہیں کرتا، لاہور واقعے میں کچھ اور قوتیں بھی ہیں۔

افغانستان کی صورت حال پر وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ دعا ہے کہ افغانستان میں خانہ جنگی کی صورتحال نہ ہو، مفاہمت افغانستان کا مقصدہےکہ پاکستان میں بھی امن ہوگا، پڑوسی ممالک کی افغانستان میں سیاست ہے ایران بھی سیاست کرناچاہےگا، پاکستان افغانستان میں امن کے لئےبھرپورکوششیں کرےگا۔