سی بی آر کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی کی مینجمنٹ کمیٹی کے انتخابات میں جیت اور نوٹیفکیشن کے بعد الطاف احمد بٹ نے بطور صدر سوسائٹی کا چارج سنبھال لیا،

سی بی آر کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی کی مینجمنٹ کمیٹی کے انتخابات میں جیت اور نوٹیفکیشن کے بعد الطاف احمد بٹ نے بطور صدر سوسائٹی کا چارج سنبھال لیا، سوسائٹی آفس پہنچنے پر ان کارہائشیوں ،ممبران ،سوسائٹی سٹاف اور معززین علاقہ نے پرتپاک استقبال کیا، اس موقع پر نومنتخب صدر سوسائٹی الطاف احمد بٹ نے رہائشیوں اور ممبران کا ایک بارپھر شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے منفی پراپیگنڈہ کو مسترد کرکے بھاری ووٹوں سےہمیں منتخب کیا ۔ انہوں نے کہاکہ ہم سب کو اتحاد اور اتفاق کیساتھ لیکر چلیں گے،میری عادت اور تربیت ہے کہ میں کسی کو ناراض نہیں کرتا، رہائشیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا عزم لیکر کرسی صدارت سنبھالی ہے،اسٹریٹ لائٹس پہ کام ہورہاہے ،باقی مسائل بھی ملکر حل کرلیں گے ۔ ہم نے الیکشن سے قبل بھی یہ عہد سب کے سامنے کیا تھاکہ فیز ٹو میں ایسے بلاکس جہاں پر اراضی شارٹ ہے وہاں پر ایک سال کے اندر ممبران کو پلاٹوں کا قبضہ دینگے ،ہمارے بہت سارے بلاکس پہ اآج بھی گھر بنائے جاسکتے ہئں ممبران جائیں اور گھر بنائیں ،فیز ون کا این او سی موجود ہے ،کصھ سقم ہیں جو اس بار دور کرلیں گے ،وہ سقم ہمیں ورثے میں ملے تھے ،الطاف بٹ نے کہاکہ ہماری خواہش بھی ہے اور کوشش بھئ ہوگی کہ سی بی آر فیز ٹو کو راولپنڈی اسلام آباد کی بے مثال سوسائٹی بناوں،اس کیلئے ہماری ٹیم کام کررہی ہے ، ہمیں مخالفت برائے مخالفت کی بجائے اپنے کام اور ممبران کے مسائل کے حل پر دھیان کرنا ہوگا تاکہ ہم ممبر ان کے معیار پر پورااتر سکیں ۔ میری بطور ٹیم لیڈ ر اور سوسائٹی صدر سب دوستوں سے درخواست ہے کہ آئیں ملکر سی بی آر سوسائٹی کی آبیاری کریں ،اسکو مزید خوبصورت بنائیں، انہوں نے کہا جوجیت گئے وہ ہمارا حصہ اور جو کسی وجہ سے ہار گئے یانااہل ہوگئے وہ بھی سی بی آر کی ترقی میں ہمارے شانہ بشانہ ہونگے، ہم نے ٹیم بن کر سوسائٹی کو ایک خوبصورت گلشن کی شکل دینی ہے انہوں نے تجویز دی کہ ضروری نہیں کہ ہم غلطی نہ کریں ہم سے اگرغلطی ہوجائے تو ممبران اسکی نشاندہی کریں ہم اسکی تصحیح کرینگے،الطاف احمد بٹ نے طویل عرصہ سے زیرالتوا سوسائٹی الیکشن کو پرامن اور شفاف انداز میں کرانے پہ چیف کمشنر عامر علی احمد، ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات، سرکل رجسٹرار مظہر علئ کا شکریہ ادا کیا،انہوں نے سیکیورٹی کے انتظامات پہ اے سی رورل ذخرف فدا ملک اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل رانا وقاص کی کاوشوں کو سراہا۔