قواعد و ضوابط کیخلاف اشتہاری مہم جاری کرنے کا کیس … عدالت نے تفتیشی افسر کو ملزم انعام اکبر کو آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم

قواعدوضوابط کیخلاف اشتہاری مہم جاری کرنے کا کیس، سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی، انعام اکبر اور دیگر ملزمان کے خلاف ریفرنس کی سماعت، شریک ملزم انعام اکبر ملیر جیل میں قید ہے پیش نہیں کیا جا سکا، تفتیشی افسر، انعام اکبر کے خلاف کراچی احتساب عدالت میں ریفرنس زیر سماعت ہے, نیب پرسیکیوٹر۔ عدالت نے تفتیشی افسر کو ملزم انعام اکبر کو آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ احتساب عدالت نے سندھ ہوم سیکرٹری کو پروڈکشن آڈر جاری کرنے کا حکم دے دیا۔ احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے ریفرنس پر سماعت کی۔ ریفرنس پر سماعت 30 مئی تک ملتوی۔


اپنا تبصرہ بھیجیں