ایسوسی ایشن آف پارلیمینٹری جرنلسٹس (سندھ) اے پی جے کے وفد کی مشیر اطلاعات قانون و اینٹی کرپشن سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب سے ملاقات

ایسوسی ایشن آف پارلیمینٹری جرنلسٹس (سندھ) اے پی جے کے وفد نے  مشیر اطلاعات قانون و اینٹی کرپشن سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب سے ملاقات کی، ملاقات میں پیر جو گوٹھ کے صحافی خادم جونیجو پر حملے سے متعلق گفتگو، اے پی جے وفد میں صدر ارباب چانڈیو، سینئر نائب صدر اکرم بلوچ، سیکریٹری جنرل وکیل راؤ، خزانچی اقتدار انور، سینئر صحافی اکبر جعفری وقاص باقر اور دیگر موجود تھے۔ اے پی جے وفد نے مشیر اطلاعات کو خادم جونیجو پر حملے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ بے گناہ صحافی پر حملہ کرنے والوں کو فوری گرفتار کیا جائے۔ اے پی جے وفد۔ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا ایس ایس پی خیرپور سے ٹیلی فون پر رابطہ ، صحافی پر حملہ کرنے والوں کو گرفتار کرنے کی ہدایت۔ بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے۔ صحافیوں سمیت کسی بے گناہ کے ساتھ زیادتی برداشت نہیں کرینگے۔


اپنا تبصرہ بھیجیں