پنجاب گرین کرکٹ کلب نے سعودی قومی کرکٹ چیمپیئن شپ جیت لی نیشنل کرکٹ چیمپیئن شپ 29 جنوری کو سعودی عرب کرکٹ فیڈریشن کے زیر نگرانی شروع کی گئی

ریاض ( ناظم علی عطاری ) پنجاب گرین کرکٹ کلب نے سعودی قومی کرکٹ چیمپیئن شپ جیت لی نیشنل کرکٹ چیمپیئن شپ 29 جنوری کو سعودی عرب کرکٹ فیڈریشن کے زیر نگرانی شروع کی گئی تھی جو سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں 25 جون کو فائنل پر پنجاب گرین کرکٹ ٹیم نے فائنل میں ارکان اسپورٹس کو شکست دی ،  ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرنے کے بعد پنجاب نے اپنے 20 اوورز میں 185 رنز بنائے۔  جبکہ ارکان اسپورٹس  15.2 اوورز میں 141 رنز بنا کر آؤٹ ہو نبیل عباس  نے اپنے چار اوورز کے دوران پانچ وکٹیں حاصل کیں اور انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ میچ کو دیکھنے کے لیے شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد گراؤنڈ میں موجود تھیں جنہوں نے کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی  تقسیمِ انعامات کی تقریب میں  مہمان خصوصی کے طور پر شہزادہ فہد بن جلوی ، سعودی عرب اولمپک کمیٹی کے نائب صدر ، ایس ایف اے کے صدر شہزادہ خالد بن الولید بن طلال ، اور شہزادہ سعود بن مشعل شامل  ہوئے کرکٹ کھیلنے والے ممالک کے متعدد سفیروں نے بھی فائنل دیکھا سعودی کرکٹ سینٹر کے جنرل منیجر ندیم ندوی کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں جلد ہی انٹرنیشنل کرکٹ  کھیلی جائے گی جس میں پاکستانی کھلاڑیوں کے لیے بہت وسیع مواقع میسر ہونگے ندیم ندوی نے مزید کہا کہ یہ سعودی عرب میں کھیلا جانے والا اب تک کا سب سے بڑا ٹورنامنٹ ہ جس کو سعودی عرب کرکٹ فیڈریشن کے چئیرمین شہزادہ سعود بن مشعل اور فیڈریشن کے صدر شہزادہ خالد بن طلال کی سربراہی حاصل ہے 2021 کے دوسرے نصف حصے کے دوران 4 نئے پروگرام ترتیب کیے گیے ہیںجن میں سافٹ بال کرکٹ پروگرام ، کیمپ ایکٹیویشن پروگرام ، سوشل کرکٹ پروگرام سر فہرست ہیں، اور سکولز کھل جانے کے بعد سکول کرکٹ پروگرام بھی شامل ہو گا انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کے سفیر پاکستان جنرل ریٹائرڈ بلال اکبر نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ سے سعودی عرب کے ساتھ ہر موقع پر شانہ بشانہ کھڑا ہے کرکٹ کی ترویج کے لیے ہم سعودی قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہے تقریب کے آخر میں کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے گئے اور کرکٹ کی ترویج کے لیے سعودی حکومت کی کوششوں کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا گیا