بلاول بھٹو زرداری کی انگلی میں انگوٹھی کس بات کا اشارہ کر رہی ہے

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جو انگوٹھی پہن رکھی ہے یہ کس بات کا اشارہ کر رہی ہے؟
کیا بلاول بھٹو زرداری کی منگنی ہو گئی ہے؟
بلاول بھٹو زرداری اپنی شادی کے بارے میں پوچھے گئے سوالات پر تین مرتبہ اسے ایک تیز رفتار باوٗنسر کی طرح خوبصورتی سے ڈک کر چکے ہیں کبھی وہ کہتے ہیں کہ چار صوبے ہیں میں کس صوبے میں شادی کروں کیا چاروں صوبوں میں ایک شادی کرو ں کبھی وہ کہتے ہیں کہ فیصلہ بہنیں کریں گی۔



اب  ایک تصویر میں بلاول بھٹو زرداری کے ہاتھ میں ایک انگوٹھی نظر آئی ہے جس پر سیاسی حلقوں میں یہ بحث شروع ہو گئی ہے کہ بلاول کے ہاتھ میں نظر آنے والی انگوٹھی کس بات کا اشارہ کر رہی ہے کیا انہوں نے خاموشی سے منگنی کر لی ہے۔ کیا یہ انگوٹھی انہوں نے خود خرید کر پہنی ہے یا کسی کی نشانی ہے۔ وغیرہ وغیرہ۔اس انگوٹھی کی حقیقت کیا ہے یہ تو خود بلاول بھٹو ہی جانتے ہیں اور وہی کسی وقت میڈیا کے ذریعے عوام کو آگاہی دے سکتے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں