حاجیوں کے لئے لازم ہے کرونا وائرس ویکسین کی دونوں Doses لگ چکی ہوں۔

سعودی عرب (نمائندہ خصوصی )سعودی حکومت نے کرونا کے پیش نظر ابھی بھی لچھ ممالک کے ساتھ فلائٹس پر پابندی کی بناء پر صرف سعودیہ عرب میں رہائشی افراد کو حج کے اہل قرار دیا تھا ۔
سعودی عرب میں مقیم شہریت رکھنے والے اور اقامہ رکھنے والے لوگوں کی جانب سے حج کیلئے 540,000سے زائد درخواستیں موصول ہوئی جن میں سے آج60,000 خوش نصیبوں کو وزارت حج کی جانب سے پیغام موصول ہوگئے ہیں ۔
اس دفعہ حج فیس بھی معمول سے کچھ زیادہ رکھی گئی ہےاور بچوں کو حج میں ساتھ لیجانے کی ممانعت بھی ہے نیز حاجیوں کے لئے لازم ہے کرونا وائرس ویکسین کی دونوں Doses لگ چکی ہوں۔
مملکت سعودی عرب کی جانب سے حج کے لئے ہر دور میں بہترین انتظامات کا اہتمام کیا جاتا ہے جو کہ قابل ستائش ہے۔
رپورٹ :- لینا خان( سعودی عرب)